عالمی عدالت انصاف: ’فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ بین الاقوامی انصاف پر حملہ‘
👁️ 123 بار دیکھا گیا
عالمی عدالت انصاف: ’فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ بین الاقوامی انصاف پر حملہ‘
دی ہیگ + ریاض (ڈیلی اردو/ اے ایف پی/ڈی پی اے/رائٹرز) عرب لیگ نے عالمی عدالت انصاف کو بتایا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو بین الاقوامی انصاف پر حملہ قرار دیا ہے۔ پیر کو آئی سی جے میں فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے حوالے سے متعلق سماعت کا آخری دن تھا۔
عالمی عدالت برائے انصاف (آئی سی جے) میں 22 عرب ریاستوں کے نمائندے عبدالحاکم الرفاعی نے فلسیطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو بین الاقوامی انصاف پر حملہ قرار دیا۔ الرفاعی کا کہنا تھا کہ اگر فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خلاف بین الاقوامی قانون کا نفاذ ناکام ہوا تو اس کا انجام ایک ‘نسل کشی‘ کی صورت میں برآمد ہو گا۔
اقوام متحدہ کی استدعا پر سماعت
بین الاقوامی عدالت برائے انصاف نے اقوام متحدہ کی درخواست پر ایک ہفتے قبلفلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے میں عالمی قوانین کے تحت مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا تھا۔ اس سے قبل باون ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے پر شکایت کی تھی۔
دی ہیگ میں عالمی عدالت میں جاری اس سماعت کے آخری روز عرب ممالک کی تنظیم کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہا، ”فلسطینی علاقوں پر طویل اسرائیلی قبضہ عالمی انصاف سے ٹکرانے کے مترادف ہے۔‘‘
انہوں نے کہا، ”اس قبضے کو ختم کرانے میں ناکامی ہی فلسطینی عوام کے خلافتازہ خوفناک حالات کی صورت میں برآمد ہوئی ہے اور ان کی نسل کشی تک جا سکتی ہے۔‘‘
اس سماعت کے دوران زیادہ تر مقررین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل انیس سو سڑسٹھ میں عرب اسرائیل جنگ کے دوران قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقے واپس کرے۔ تاہم گزشتہ ہفتے امریکہ نے کہا تھا کہ اسرائیل قانونی طور پر پابند نہیں ہے کہ وہ ‘حقیقی سکیورٹی ضروریات‘ پر غور کیے بغیر ایسے کسی مطالبے پر عمل کرے۔
ترکی کے نمائندے احمت یلدیز نے عالمی عدالت سے کہا، ”اگر اسے معاملے کو یونہی چھوڑ دیا گیا، تو نہ صرف علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا ہو گا بلکہ عالمی امن اور سلامتی بھی متاثر ہوں گے۔‘‘
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی عدالت سے کہا گیا ہے کہ وہاسرائیلی قبضےکی وجہ سے پیدا ہونے والے ‘قانونی مسائل‘‘ پر اپنی ‘مشاورتی رائے‘‘ دے۔
کہا جا رہا ہے کہ عالمی عدالت رواں برس کے اختتام تک اقوام متحدہ کو اس بابت اپنی مشاورتی رائے دے گی تاہم اسرائیل اس رائے پر عمل درآمد کا پابند نہیں ہو گا۔
اسرائیل غزہ سے متعلق عالمی عدالت کے فیصلے کو نظرانداز کر رہا ہے، ہیومن رائٹس واچ
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی عدالت برائے انصاف کے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل یقینی بنانے کے فیصلے کو نظرانداز کر رہا ہے۔ گزشتہ ماہ عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں اسرائیل سے کہا تھا کہ وہ فوری اور کارگر اقدامات کرے جس کے ذریعے غزہ پٹی میںانسانی بنیادوں پر امدادکی فراہمی ممکن ہو۔
ہیومرن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر برائے اسرائیل و فلسطین عمر شاکر نے کہا، ”اسرائیلی حکومت نے عدالتی حکم بالکل نظرانداز کر دیا بلکہ اسرائیل نے وہاں حملوں میں تیزی لائی ہے اور زندگی بچانے والی امداد پر مزید قدغن لگا دی۔‘‘
اسرائیل ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔ اسرائیل نے غزہ میں موجود امدادی تنظیم پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سینکڑوں ٹرکوں کو روکے ہوئے ہیں اور امدادی عام افراد تک نہیں پہنچا رہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C