عالمی عدالت انصاف کا امدادی جہاز پر اسرائیلی حملے کی تحقیقات کا حکم
👁️ 146 بار دیکھا گیا
عالمی عدالت انصاف کا امدادی جہاز پر اسرائیلی حملے کی تحقیقات کا حکم
دی ہیگ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) عالمی عدالت انصاف نے ایک بارپھر ترکی کے امدادی جہاز مرمرہ پر فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے لیے امدادی سامان لے جانے کے دوران سمندر میں اسرائیلی حملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عالمی عدالت انصاف کی پراسیکیوٹر جنرل واٹو بنسوڈا نے ایک بیان میں 2010ء میں امدادی سامان کے ساتھ غزہ کی پٹی کے لیے سمندرمیں سفر کرنے والے ترک امدادی جہاز پر اسرائیلی ریاست کے حملے کی دوبارہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے مئی 2010ء میں یورپی ممالک سے امدادی سامان اکھٹا کرکے فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ جانے والے ترک بحری جہاز مرمرہ پر شب خون ما کر اس پرسوار 9 ترک رضاکار شہید اور 50 زخمی کردیے تھے۔
بنسوڈا کا کہنا ہے کہ 2014ء کو اسرائیل کا تعاقب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اس حوالے سے ٹھوس مواد نہیں مل سکا۔ اگر یہ یقین ہوجائے کہ صہیونی حکام نے سنگین جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے 10 ترک رضاکاروں کو قتل کیا ہے تو اسرائیلی فوجی کمانڈوز کی کارروائی کی تحقیقات کی جانی چاہیے۔
دوسری جانب قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر چھاپوں کے دوران درجنوں فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں سے اغوا کر لیا۔
صہیونی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ 18 فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے مطلوب تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C