عراق: داعش کا شیعہ قبیلے بنو تمیم پر حملہ، 11 ہلاک، 6 زخمی
👁️ 106 بار دیکھا گیا
عراق: داعش کا شیعہ قبیلے بنو تمیم پر حملہ، 11 ہلاک، 6 زخمی
بغداد (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی) عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں ایک گاؤں پر ہونے والے حملے میں کم از کم 11 شہری ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی حکام نے حملے کی ذمہ داری مبینہ شدت پسند اسلامی تنظیم اسلامک اسٹیٹ پر عائد کی ہے۔
عراق میں سکیورٹی حکام نے 26 اکتوبر منگل کے روز دارالحکومت بغداد کے شمال میں دیالہ صوبے کے الرشاد نامی گاؤں پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نامی شدت پسند تنظیم سے وابستہ جنگجوؤں پر عائد کی ہے۔ اس حملے میں کم سے گیارہ شہری ہلاک اور مزید چھ بری طرح سے زخمی ہو گئے۔
بالصور.. ضحايا تعرض داعش على قرية الرشاد في ديالى pic.twitter.com/fcoruV4D4k
— NRT عربية (@ArabicNrt) October 26, 2021
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ گاؤں والوں نے جب تاوان دینے سے منع کر دیا تو داعش کے جنگجوؤں نے پہلے گاؤں کے دو افراد کو اغوا کر لیا اور پھر دیگر رہائشیوں پر فائرنگ شروع کر دی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز کے بہت سے ملازمین اور حکام بھی اسی علاقے میں آباد ہیں اور مقامی آبادی کے بہت سارے لوگوں کا تعلق شیعہ قبیلے بنو تمیم سے ہے جس سے صوبے دیالہ کے گورنر کا تعلق ہے۔
داعش سے خطرات اب بھی برقرار ہیں
ایک وقت تھا کہ اسلامی شدت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ عراق اور شام کے ایک بڑے علاقے میں کافی طاقتور تھا اور اس کے جنگجو ہر جانب پھیلے ہوئے تھے۔ تاہم امریکا کی مدد سے اس کے خلاف کارروائی ہوئی اور اس کے قبضے سے تمام علاقے واپس لے لیے گئے۔
اسلامک اسٹیٹ نے سن 2014 تک تیزی سے اپنے کنٹرول میں آنے والے وسیع تر علاقوں کو کھو دیا تھا اور پھر 2017 کے بعد سے عام شہریوں کے خلاف ان کے تشدد میں بھی کافی کمی آ گئی تھی۔ لیکن ان کی بہت سی خفیہ پناہ گاہیں برقرار ہیں جو کبھی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتی ہیں تو کبھی پاؤر اسٹیشن یا پھر دیگر انفراسٹرکچر پر حملہ کرتے ہیں۔
اب بھی ان کی جانب سے تشدد کے اکا دکا واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ اسی برس داعش سے متعلق شائع ہونے والی اقوام متحدہ کی ایک
رپورٹ کے مطابق عراق اور شام میں اب بھی تقریبا ًدس ہزار جنگجو فعال اور سرگرم ہیں۔ اسی برس جولائی میں داعش نے بغداد کے مضافات میں ایک بم دھماکہ کیا تھا جس میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اسی گروپ نے دارالحکومت بغداد میں شیعوں کے ایک بڑے محلے میں واقع مصروف ترین بازار میں دو خود کش حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔ اس خود کش حملے میں کم از کم 36 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26267 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C