عراق: داعش کے خاتمے کے بعد موصل میں زندگی پھر عروج پر
👁️ 53 بار دیکھا گیا
عراق: داعش کے خاتمے کے بعد موصل میں زندگی پھر عروج پر
بغداد (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خاتمے کے بعد عراقی شہر موصل میں زندگی بھر عروج پر ہے۔ دس سال قبل اس شہر پر قابض ہونے والے دہشت گرد گروہ داعش نے یہاں اسلام کے نام پر دہشت طاری کر دی تھی۔
عراقی شہر موصل کے باسی صقر الزکریا نے داعش کے قبضے کے ایک برس بعد یعنی سن 2005 میں اس شہر سے فرار حاصل کر لیا تھا۔ وہ بھی دیگر شہریوں کی طرح اس دہشت گرد گروہ سے خوفزدہ ہو گئے تھے۔
سن 2017 میں داعش کو شکست دیتے ہوئے اس قدیمی شہر کو دوبارہ عراقی حکومت کی تحویل میں دے دیا گیا۔ زکریا سن 2018 میں واپس لوٹے اور انہوں نے اس شہر میں ایک کلچرل سینٹر کی بنیاد رکھی۔
زکریا نے بتایا کہ اس وقت موصل ایک مرتبہ پھر اپنی قدیمی روایات کے مطابق زندہ دل ہو چکا ہے اور یہاں لوگ امن و آشتی سے رہنے لگے ہیں۔ زکریا کو یاد ہے کہ جب وہ واپس اس شہر میں لوٹے تھے تو شہر کے مختلف علاقوں میں ہزاروں لاشیں بکھری پڑی تھیں۔
خلافت کا اعلان اور تباہی کا آغاز
جہادی گروپ داعش نے ایک دہائی قبل موصل پر قبضہ کرنے کے بعد مسجد النوری میں اپنی خلافت کا اعلان کیا تھا۔ اس دہشت گرد گروہ نے اسلام کی انتہا پسندانہ تشریحات نافذ کیں اور اقلیتی گروہوں کے ارکان کو ہلاک کرنا شروع کر دیا۔ موسیقی پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اور آثار قدیمہ اور تاریخی مقامات کو تباہ کر دیا گیا تھا۔
سن 2003 میں امریکی اتحادی افواج کے حملے کے بعد دریائے دجلہ کے مغربی کنارے پر واقع موصل میں داعش کا عروج ہوا اور اس شہر کی بھول بھلیوں جیسی گلیاں ہلاکتوں، اغوا اور جرائم کا مقام بن گئیں۔
اس شہر کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کی عسکری کارروائی کے دوران ہزاروں شہری مارے گئے تھے۔ یہ شہر تو خیر تقریباﹰ سات سال قبل بازیاب کرا لیا گیا تھا لیکن سیاسی لڑائی، بدعنوانی کے الزامات اور تعمیر نو میں تاخیر کی وجہ سے اسے متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اس کے باوجود دجلہ کے دونوں طرف آباد اس شہر میں اب زندگی لوٹ رہی ہے۔
زندگی لوٹ آئی لیکن شہری ڈھانچہ تباہ حال
اس شہر کے دو درجن سے زائد رہائشیوں نے روئٹرز کو بتایا کہ وہ گزشتہ دو دہائیوں میں کسی بھی وقت کے مقابلے میں آج خود کو زیادہ محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔
نذر الخیاط نامی ایک بزرگ نے بتایا، ”یہ موصل ہے۔ کچھ بھی ہو جائے، یہ ہمیشہ تہذیب کا گہوارہ رہے گا۔‘‘ اس سابق اسکول ٹیچر کے بقول اس شہر نے بہت بربادیاں دیکھی ہیں لیکن یہاں کی ثقافت ہمیشہ ہی ایک مثال رہی ہے۔
تاہم ماہرین اور شہر کی انتظامیہ اعتراف کرتے ہیں کہ اس شہر کو داعش کی تباہ کاریوں سے مکمل طور سے نکالنے میں ابھی کافی وقت لگے گا۔ داعش کے دور میں یہ تاریخی شہر کھنڈر میں بدل گیا تھا تاہم اب اس کی تعمیرنو اور بحالی کا کام جاری ہے۔
اگرچہ زندہ دلان موصل نے اس شہر کی ثقافت کو دوبارہ اسی بلندی پر لا کھڑا کیا ہے، جو اس شہر کی پہچان ہے تاہم شہری انفراسٹرکچر کو دوبارہ تعمیر کرنا ایک مشکل مرحلہ ہے۔ واضح رہے کہ داعش کو شکست دینے کے سات سال بعد بھی اس شہر کا ملبہ ابھی تک صاف کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8834 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4570 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2458 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1904 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C