عراق میں 2 دہشتگردوں کو سزائے موت، ایک کو 3 سال قید، جبکہ 3 گرفتار
👁️ 201 بار دیکھا گیا
عراق میں 2 دہشتگردوں کو سزائے موت، ایک کو 3 سال قید، جبکہ 3 گرفتار
بغداد (ڈیلی اردو) عراقی اعلیٰ عدلیہ کونسل نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ میسان کی فوجداری عدالت نے ایک دہشتگرد کو شہر العمارة کے وسط میں دو کار بم دھماکوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی ہے۔
عدلیہ کے بیان کے مطابق مجرم نے اپنے گروہ کے ساتھ مل کر 15 شعبان سیکٹر کے بلدیہ دفتر کے قریب دو گاڑیوں میں بارودی مواد نصب کیا اور دھماکے کیے، جن میں 11 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ اپریل 2013 میں پیش آیا تھا جس میں زیادہ تر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے صفائی ورکرز نشانہ بنے تھے۔ اس وقت مئیسان کے سابق گورنر اور اعلیٰ سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ علی دواي نے ملزمان کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا اور اسے القاعدہ کے ذیلی گروہ "ولایة الجنوب" کی کارروائی قرار دیا تھا۔
اسی دوران مجلس القضاء الاعلیٰ نے ایک اور بیان میں بتایا کہ صلاح الدین کی فوجداری عدالت نے بعث پارٹی کی ممنوعہ سرگرمیوں اور اس کی تشہیر سوشل میڈیا پر کرنے کے جرم میں ایک شخص کو تین سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ یہ فیصلہ 2016 میں منظور شدہ قانون حظر حزب بعث اور دیگر دہشتگردانہ و نسل پرستانہ جماعتوں کی دفعات کے تحت کیا گیا۔
یاد رہے کہ سابق عراقی صدر صدام حسین کی قیادت میں بعث پارٹی نے تقریباً چار دہائیوں تک ملک پر حکومت کی اور اس دور میں کئی سنگین جرائم اور اجتماعی قتل عام کے واقعات سامنے آئے، جنہیں خصوصی عدالت نے "نسل کشی" قرار دیا اور پارٹی رہنماؤں کو پھانسی کی سزائیں سنائی گئیں۔
علاوہ ازیں، ایک اور عدالتی بیان میں بتایا گیا کہ مرکزی فوجداری عدالت نے ایک دہشتگرد کو بغداد کے علاقوں الیرموک اور الدورة میں دو شہریوں کے قتل کے جرم میں دو بار سزائے موت دی ہے۔
اسی تناظر میں عراقی فوجی انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے اعلان کیا کہ اس کی ٹیموں نے الانبار اور نینویٰ صوبوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے تین مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ ملزمان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت وارنٹ جاری تھے اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C