16/September/2025

عراق میں فضائی حملے میں داعش کا ٹھکانہ تباہ، فائرنگ کے واقعات میں ایک ہلاک

👁️ 223 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
عراق میں فضائی حملے میں داعش کا ٹھکانہ تباہ، فائرنگ کے واقعات میں ایک ہلاک

عراق میں فضائی حملے میں داعش کا ٹھکانہ تباہ، فائرنگ کے واقعات میں ایک ہلاک

 

بغداد  (ڈیلی اردو) عراق میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

 

مشترکہ آپریشنز کمانڈ کے مطابق کرکوک کے وادی الشای علاقے میں انٹیلی جنس معلومات پر مبنی کارروائی کے دوران عراقی فضائیہ کے ایف-16 طیاروں نے داعش کے ایک اہم ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اندر موجود تمام دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

 

دوسری جانب ميسان صوبے کے علاقے عدل میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 32 سالہ نوجوان کو ہلاک کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانے قبائلی تنازعے کا شاخسانہ ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کی شناخت کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

اسی روز المثنى صوبے کے مرکزی شہر سماوہ میں ایک کارروائی کے دوران گرفتاری کی کوشش کے دوران ایک اہلکار زخمی ہوا، جبکہ فائرنگ اور مزاحمت میں ملوث 7 افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C