عراق کا پاکستان سے جے ایف 17 لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ
👁️ 125 بار دیکھا گیا
عراق کا پاکستان سے جے ایف 17 لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) عراق نے جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کی خریداری کیلئے پاکستان سے معاہدہ کر لیا، پاکستانی لڑاکا طیارے اینٹی ڈرون آپریشن کیلئےاستعمال کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عراق پاکستان سے جے ایف 17 لڑاکا طیارے خریدے گا، اس سلسلے میں عراق نے جنگی طیاروں کی خریداری کیلئے پاکستان سے معاہدہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے عراقی وزیر دفاع جمعہ عناد نے بتایا کہ پاکستانی لڑاکا طیارے اینٹی ڈرون آپریشن کیلئے استعمال کیے جائیں گے، گزشتہ مہینوں میں عراق میں ڈرون حملے کے خطرات میں اضافہ ہوا، خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے عراق پاکستان سے اینٹی ڈرون طیارے خریدے گا۔
عراقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمیں جلد کچھ طیارے مل جائیں گے اور مستقبل میں مزید آرڈر کیے جائیں گے، عراق پاکستان کے جے ایف 17 طیاروں سے اپنے دفاعی نظام کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔
جمعہ عناد نے کہا کہ عراقی اور پاکستانی حکومتوں کی جانب سے سرکاری تصدیق کا انتظار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
یمن : تعز، لحج اور مارب کے محاذوں پر شدید لڑائی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور نقصانات کی اطلاعات
19/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15563 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C