عراق: کرکوک میں نسلی تصادم، متعدد مظاہرین ہلاک
👁️ 23 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں نسلی تصادم، متعدد مظاہرین ہلاک
بغداد (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی پی اے) عراق کے شمالی شہر کرکوک میں کردوں اور عربوں اور ترکمانوں کے درمیان ایک اہم عمارت کے تنازعے پر پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ حکام نے علاقے میں کرفیو نافذ کیا تھا، جسے اب اٹھا لیا گیا ہے۔
شمالی عراق کے کثیر النسل شہر کرکوک میں حکام نے اتوار کے روز کرفیو کو ہٹا لیا، جو ہفتے کے روز ہلاکت خیز مظاہروں کے بعد نافذ کیا گیا تھا۔
سیکورٹی فورسز اور مقامی پولیس حکام نے بتایا کہ کئی دنوں کی کشیدگی کے بعد نسلی گروہوں کے درمیان جھڑپوں میں چار مظاہرین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جبکہ ایک درجن سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے۔
تنازعہ کرکوک کی ایک عمارت کے حوالے سے ہے، جو کسی وقت کردستان ڈیموکریٹک پارٹی (کے ڈی پی) کا ہیڈ کوارٹر ہوا کرتی تھی، تاہم سن 2017 سے یہ عمارت عراقی فوج کے اڈے کے طور پر کام کر رہی ہے۔
مرکزی حکومت جذبہ خیرسگالی کے طور پر اس عمارت کو کے ڈی پی کو دوبارہ واپس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، تاہم عرب اور ترکمان مخالفین اس اقدام کے خلاف ہیں اور انہوں نے گزشتہ ہفتے عمارت کے سامنے ایک احتجاجی کیمپ نصب کر لیا تھا۔
کرکوک میں ہوا کیا؟
پولیس نے بتایا کہ تشدد اس وقت شروع ہوا جب ہفتے کے روز کرد مظاہرین کے ایک گروپ نے کیمپ کے قریب پہنچنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر کرد مظاہرین کو منتشر ہونے پر مجبور کرنے کے لیے انتباہی طور پر فائرنگ کی گئی، کیونکہ پولیس فورسز کو دونوں حریف گروپوں کے درمیان فاصلہ رکھنے اور تصادم نہ ہونے دینے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔
سکیورٹی حکام اور پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے میں ہلاکتوں سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں کہ آخر فائرنگ کس نے کی اور کہاں سے ہوئی۔ کرکوک پولیس نے بتایا کہ دونوں احتجاجی گروپوں کے جانب سے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا گیا اورسلاخوں کا استعمال ہوا جس کی وجہ سے لوگ زخمی ہوئے۔
عراقی وزیر اعظم محمد السودانی نے شہر میں کرفیو اور ”فسادات سے متاثرہ علاقوں میں وسیع حفاظتی آپریشن” کا حکم دیا۔ انہوں نے ”سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں، اور کمیونٹی لیڈروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ تنازعات کو روکنے اور سلامتی، استحکام اور نظم و نسق کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔”
شمالی عراق میں نسلی کشیدگی
تاریخی اعتبار سے کرکوک بغداد میں وفاقی حکومت اور شمال میں خود مختار کردستان کے حکام کے درمیان ایک متنازعہ علاقہ رہا ہے۔
سن 2014 میں کردستان کے علاقے کی سیکورٹی فورسز کے ڈی پی اور پیش مرگا نے کرکوک کے علاقے کا کنٹرول سنبھالا تھا۔ تاہم کردوں کی آزادی کے حوالے سے ایک ریفرنڈم کے بعد، وفاقی فوجیوں نے سن 2017 کے موسم خزاں میں انہیں وہاں سے نکال دیا تھا۔
گزشتہ برس جب سے السودانی نے اقتدار سنبھالا ہے، اس وقت سے وہ اپنی حکومت اور کے ڈی پی کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ لیکن وہاں آباد عرب باشندوں اور اقلیتی گروہوں کا کہنا ہے کہ انہیں کرد حکمرانی کے تحت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ کے ڈی پی کی واپسی پر احتجاج کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 315 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C