عراق: بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ
👁️ 76 بار دیکھا گیا
عراق: بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ
بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے دارالحکومت میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا، امریکی سفارتخانے کے گرین زون میں 3 راکٹ داغے گئے جب کہ گرین زون میں 2 راکٹ امریکی سفارتخانے کے قریب گرے تاہم امریکی سفارتخانے کو راکٹ حملے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
وائٹ ہاؤس یا پینٹاگون کی جانب سے تاحال اس حملے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق عراقی فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کٹیوشا کے 2 راکٹ گرین زون کے اندر گرے اور یہ زون امریکی سفارت خانہ، مغربی ممالک کے دیگر سفارت خانوں اور غیر ملکی تجارتی مراکز پر مشتمل ہے تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کی جانب سے عراق میں 2 فوجی اڈوں پر 12 سے زائد زمین سے زمین پر مار کرنے والے ایرانی میزائل داغے گئے اور ایران کی جانب سے اس حملے میں 80 افراد کے ہلاک ہونے کا دعوی کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C