عراقی فضائی حملوں میں داعش کے 10جنگجو ہلاک
👁️ 24 بار دیکھا گیا
عراقی فضائی حملوں میں داعش کے 10جنگجو ہلاک
بغداد (ڈیلی اردو/اے پی پی) عراق کے مشرقی صوبے دیالہ میں عراقی فوج کی جانب سے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دولت اسلامیہ (داعش) کے 10 جنگجو مارے گئے ہیں۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی فضائیہ نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب شمالی دیالہ کے حمرین پہاڑی سلسلے میں آئی ایس کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا، جس میں ٹھکانے تباہ ہو گئے اور مجموعی طور پر 7 داعش جنگجو مارے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ عراقی کانٹر ٹیررازم سروس کے کمانڈوز نے ہفتے کے روز اسی علاقے میں آئی ایس کے ٹھکانوں پر حملے کیے جس میں آئی ایس کے مزید 3 جنگجو مارے گئے۔
دریں اثنا، جنگی طیاروں نے دارالحکومت بغداد سے تقریبا 250 کلومیٹر شمال میں واقع صوبائی دارالحکومت کرکوک کے جنوب مغرب میں واقع وادی الشعی کے ناہموار علاقے میں آئی ایس کے ایک ٹھکانے پر بمباری کی، جس سے ٹھکانا تباہ ہو گیا اور اندر موجود تمام عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
واضح رہے کہ 2017 میں داعش کی شکست کے بعد سے عراق میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہیتاہم داعش کی باقیات شہری مراکز، صحراں اور ناہموار علاقوں میں پھیل گئی ہیں، جو سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متواتر گوریلا حملے کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3484 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2244 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C