عرب لیگ نے امریکی منصوبہ ‘صدی کی ڈیل’ مسترد کردیا
👁️ 41 بار دیکھا گیا
عرب لیگ نے امریکی منصوبہ ‘صدی کی ڈیل’ مسترد کردیا
قاہرہ (ڈیلی اردو) عرب لیگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیش کردہ ’مشرقِ اوسط امن منصوبہ‘ مسترد کردیا ہے اور اس کو فلسطینیوں کے لیے یکسر غیرمنصفانہ قراردیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں ہفتے کے روز اپنے ہنگامی اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ کے پیش کردہ امن منصوبے پر غور کیا ہے۔اس کے بعد تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’وہ امریکا ،اسرائیل کی ’’صدی کی ڈیل ‘‘ کو مسترد کرتی ہے۔یہ فلسطینی عوام کے کم سے کم حقوق اور اُمنگوں کو پورا نہیں کرتی ہے۔‘‘
عرب لیڈروں نے اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ایک لمبی تقریر کی ہے اور انھوں نے اسرائیل اور امریکا کے ساتھ سکیورٹی تعاون ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔
امریکی منصوبے میں فلسطینیوں کو مقبوضہ مغربی کنارے کے بعض حصوں پر محدود خود مختاری دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ اسرائیل اپنی تمام یہودی بستیوں کو ریاست میں ضم کرسکے گا اور کم وبیش تمام مشرقی القدس پر بھی اس کا کنٹرول ہوگا۔
فلسطینی اتھارٹی نے عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا یہ ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی تاکہ صدر ٹرمپ کے امن منصوبہ پر مشترکہ ردعمل کا اظہار کیا جاسکے۔
صدر محمود عباس نے اپنی تقریر میں کہا:’’ میں نے اسرائیل اور امریکا کو بتادیا ہے کہ ہمارے ان کے ساتھ سکیورٹی سمیت کسی قسم کے کوئی تعلقات نہیں ہوں گے۔‘‘
انھوں نے شرکاء کو بتایا کہ ’’ میں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فون کالز سننے سے انکار کردیا تھا اور ان کے پیغامات کا بھی کوئی جواب نہیں دیا کیونکہ میں جانتا تھا کہ امریکی صدر بعد میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ انھوں نے ہم سے مشاورت کی تھی۔‘‘
محمود عباس نے دوٹوک الفاظ میں کہا:’’ میں اس حل کو کبھی قبول نہیں کروں گا۔ میں اپنی تاریخ میں نہیں لکھوں گا کہ میں نے یروشلیم (بیت المقدس) کو فروخت کردیا ہے۔‘‘
انھوں نے کہا:’’ فلسطینی اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور مشرقی القدس دارالحکومت کے ساتھ اپنی ریاست کے قیام کے لیے بدستور پُرعزم ہیں۔ وہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات میں امریکا کو کبھی واحد ثالث کار کے طور پر تسلیم نہیں کریں گے۔‘‘
ان کا کہنا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دوسری عالمی اور علاقائی تنظیموں میں فلسطینیوں کے مؤقف کو اجاگر کرنے کے لیے جائیں گے۔ ہم اب بھی امن میں یقین رکھتے ہیں لیکن یہ امن ’عرب امن اقدام‘ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق قائم کیا جانا چاہیے۔
صدر محمود عباس نے وزرائے خارجہ کو مخاطب ہوکر کہا کہ ’’ یروشلیم صرف فلسطینیوں ہی نہیں، تمام عربوں کا ہے۔‘‘انھوں نے بتایا کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان سے گفتگو میں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے اور کہا ہے کہ مملکت ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھی اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سعودی عرب فلسطینی عوام اور ان کے منصفانہ نصب العین کی حمایت جاری رکھے گا۔
عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے اپنے کلمات میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن منصوبہ اسرائیل، فلسطین تنازع کے بارے میں امریکا کے دیرینہ مؤقف سے سرمو انحراف کا عکاس ہے۔ اس تبدیلی سے امن اور تنازع کے منصفانہ حل کے حصول میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں نے امریکی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔ انھوں نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ دونوں طرفین کے اطمینان کے مطابق تنازع کے حل کے لیے مذاکرات کریں۔ انھوں نے عرب لیگ کے رکن ممالک پر بھی زوردیا کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ کے مشرقِ اوسط امن منصوبے کے ردعمل میں ایک مشترکہ مؤقف وضع کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C