عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں
👁️ 29 بار دیکھا گیا
عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں
چارسدہ (ڈیلی اردو) خان عبدالولی خان کی بیوہ اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اے این پی کی جانب سے ان کی وفات کی اطلاع دی گئی۔
RIP #BegumNasimWali Khan. pic.twitter.com/7tFy7wSsEH
— Awami National Party (@ANPMarkaz) May 16, 2021
پاکستان کی تاریخ میں بیگم نسیم ولی خان قومی اسمبلی کی نشست پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔
انہوں نے 1977 کے عام انتخابات میں 8 جماعتوں پر مشتمل پاکستان قومی اتحاد کے ٹکٹ پر ایوانِ زیریں کے 2 حلقوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
تاہم اتحاد کی جانب سے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کے سبب وہ اپنی رکنیت کا حلف اٹھانے سے محروم رہی تھیں۔
پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی البتہ نمازِ جنازہ چارسدہ میں شام 6 بجے ادا کیے جانے کا اعلان کیا گیا۔
اظہارِ تعزیت
صدر مملکت عارف علوی نے اے این پی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا.
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اے این پی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر اظہار افسوس
صدر مملکت کا بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار
صدر مملکت کی اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار افسوس
مرحومہ کی سیاسی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، صدر مملکت
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) May 16, 2021
ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی سیاسی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
صدر مملکت نے بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار افسوس کیا۔
بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے سیاست میں فعال کردار ادا کیا اور خیبرپختونخوا سے عام نشست پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔
Saddened by the news of Begum Nasim Wali Khan's death. She took an active part in politics & was the first woman to get elected on a general seat from KP. Her services for empowerment of women will be remembered for a long time. My heartfelt condolences to the bereaved family!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 16, 2021
ٹوئٹر پیغام میں قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ خواتین کے اختیارات کے لیے ان کی خدمات طویل عرصے تک یاد رکھی جائیں گی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بزرگ خاتون سیاستدان بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی کی سوتیلی ماں بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحومہ کے اہل خانہ کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
General Qamar Javed Bajwa, #COAS, expresses condolences on the sad demise of veteran politician, former parliamentarian and ANP leader, Begum Nasim Wali khan. “May Allah Almighty bless the departed soul in eternal peace and give solace to the bereaved family, Ameen” COAS.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 16, 2021
بیگم نسیم ولی خان دل اور شوگر کے عارضے میں مبتلا تھیں، علالت کے بعد آج خالق حقیقی سے جا ملیں۔ مرحومہ ایک بار قومی اسمبلی اور تین بار صوبائی اسمبلی کی رکن منتحب ہوئیں اور پہلی خاتون سیاستدان تھیں جو رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھیں۔
مرحومہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی اہلیہ اور اے این پی کے موجودہ مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی سوتیلی ماں تھیں۔ بیگم نسیم ولی خان کی نماز جنازہ چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2467 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C