غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
👁️ 156 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
غزہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیلی حملوں میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے، جن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں۔ جنگ بندی کے باوجود اس فلسطینی علاقے میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیل اور حماس ایک دوسرے پر تقریباً روزانہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات لگاتے ہیں جبکہ غزہ پٹی میں خونریزی کا سلسلہ جاری ہے اور جنگ کے مستقل خاتمے کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق غزہ سٹی کے ڈسٹرکٹ الصبرہ میں ایک رہائشی عمارت پر رات گئے ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں ایک معروف الصفدی خاندان کے چار افراد ہلاک گئے، جن میں میاں بیوی اور ان کی دو بیٹیاں شامل تھیں۔ حملے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔
غزہ سٹی کے الشفا ہسپتال نے تصدیق کی کہ الصفدی خاندان کے چار افراد کی لاشیں ہسپتال لائی گئیں، جن میں دو بچیاں بھی شامل تھیں۔
اس خاندان کے ایک رشتہ دار نائل الصفدی نے اپنے بیان میں کہا، ’’رات تقریباً دو بجے میرے کزن سو رہے تھے کہ ایک میزائل ان پر آ گرا۔ ان کا حماس سے کوئی تعلق نہیں تھا، وہ صرف معصوم بچے تھے۔‘‘
اے ایف پی کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت کی بیرونی دیوار مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھی جبکہ اندر ملبہ، کپڑے اور گھریلو سامان بکھرا ہوا تھا۔
حملے میں بچ جانے والے محمد الصفدی نے کہا، ’’خدا کی قسم مجھے اب بھی ایسا لگ رہا ہے جیسے میں خواب میں ہوں، کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہمارے ساتھ ایسا ہوگا۔ میں ایک عام شہری ہوں، میں نے کبھی ہتھیار نہیں اٹھایا۔ آخر میرا قصور کیا ہے؟‘‘
دوسری جانب الشفا ہسپتال نے بتایا کہ غزہ سٹی کے شمال میں ایک چوراہے کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک اور شخص ہلاک ہوا۔
ان دونوں واقعات پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2985 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C