غزہ میں جاری معاشی بحران کا فوری اور موثر حل نکایا جائے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں جاری معاشی بحران کا فوری اور موثر حل نکایا جائے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
نیو یارک (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں جاری معاشی بحران اور اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کا حل نکالنے پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی فلسطین سے متعلق کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ غزہ کا علاقہ مستقبل میں وجود میں آنے والی مجوزہ فلسطینی ریاست کا حصہ ہوگا۔انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی کی صورتحال انسانی المیے کی طرف بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا غزہ کے میں بسنے والے دو ملین فلسطینیوں کو باعزت زندگی گزارنے کا حق ہے اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ غزہ کے عوام کو مشکلات سے دوچار کرے۔
انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں بنیادی انسانی ضرورت کی اشیاءکی ترسیل کی اجازت دینے کےساتھ غزہ کے عوام کی نقل وحرکت کی اجازت دے تاکہ بے روزگاری کے خاتمے اور علاقے میں معاشی بحران کے حل کی راہ ہموار ہوسکے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ میں پرامن مظاہرے کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے اندھا دھند استعمال سے گریز کرے اور مظاہرین سے نمٹنے کےلئے بین الاقوامی قوانین کا احترام یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ غزہ میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے دوران اسرائیلی فوج کے طاقت کے استعمال سے سیکڑوں فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15513 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C