غزہ میں قیامت: ہلاکتوں کی تعداد 59,000 سے تجاوز کر گئی
👁️ 495 بار دیکھا گیا
غزہ میں قیامت: ہلاکتوں کی تعداد 59,000 سے تجاوز کر گئی
غزہ + تل ابیب + واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) غزہ پٹی کی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر 2023 میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 59,029 افراد ہلاک اور 142,135 زخمی ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پٹی کے ہسپتالوں میں 134 لاشیں اور 1,155 زخمی لائے گئے۔ پیر کے روز غزہ بھر میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 34 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے 20 شمالی غزہ اور غزہ سٹی میں مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں آج بھی چار ایسے افراد شامل تھے، جو امداد کی تلاش میں تھے۔
وزارت صحت نے مزید بتایا کہ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کے امدادی مقامات پر یا ان کے قریب اب تک کم از کم 1,021 افراد ہلاک اور 6,511 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ پٹی کی وزارت صحت کے اعداد و شمار میں عسکریت پسندوں اور شہریوں کے مابین کوئی تفریق نہیں کی جاتی لیکن اس وزارت کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے نصف سے زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔
یہ وزارت غزہ پٹی میں حماس کی حکومت کا حصہ ہے لیکن اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیمیں اسے غزہ میں انسانی ہلاکتوں کے ڈیٹا کے حوالے سے سب سے معتبر ذریعہ سمجھتی ہیں۔
فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی مخالفت کرتے ہیں، پوپ لیو
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے پیر کے روز فلسطینی صدر محمود عباس سے کہا کہ وہ فلسطینیوں کی کسی بھی شکل میں جبری نقل مکانی کی مخالفت کرتے ہیں۔
ویٹیکن نے بتایا کہ صدر محمود عباس، جو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ فلسطینی خود مختار اتھارٹی کے سربراہ ہیں، نے پیر 21 جولائی کے روز پوپ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ یہ کال اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے غزہ پٹی کے ہولی فیملی چرچ پر حملے کے حوالے سے افسوس کے اظہار کے تین دن بعد کی گئی۔
اسرائیل کہہ چکا ہے کہ یہ حملہ، جس میں تین افراد ہلاک اور اس چرچ کے پادری زخمی ہو گئے، ایک غلطی تھا۔
غزہ پٹی کا یہ چھوٹا سا چرچ جنگ کے دوران پوپ کی طرف سے امن کی وکالت کا مرکز رہا ہے۔ پوپ لیو کے پیشرو پوپ فرانسس اس پیرش (کلیسائی حلقہ) کی قیادت سے ہر رات بات کرتے تھے۔
ویٹیکن کے مطابق پوپ لیو نے صدر عباس محمود کے ساتھ گفتگو میں ’’طاقت کے بے دریغ استعمال‘‘ اور غزہ پٹی میں لوگوں کی ’’ بڑے پیمانے پر جبری نقل مکانی‘‘ کی مذمت کی۔
اسرائیل نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کے باشندے غزہ میں ایک ’’خصوصی انسانی زون‘‘ میں منتقل ہو جائیں یا وہ یہ علاقہ رضاکارانہ طور پر چھوڑ دیں۔ مرکزی دھارے کے تمام فلسطینی گروپوں اور پڑوسی عرب ممالک نے ایسے کسی بھی ممکنہ منصوبے کو مسترد کر دیا ہے، جو غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو بے گھر کر دے۔
پوپ لیو نے اتوار کے روز اپنی ہفتہ وار اینجلس دعا کے بعد جذباتی ریمارکس میں غزہ پٹی کے چرچ میں ہلاک ہونے والوں کے نام پڑھے اور ’’جنگ کی بربریت‘‘ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
غزہ کی جنگ ’اب ختم ہونا چاہیے،‘ 25 مغربی ممالک کی مشترکہ اپیل
برطانیہ اور اس کے 24 مغربی اتحادیوں، جن میں آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس اور اٹلی بھی شامل ہیں، نے پیر کے روز ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ غزہ کی جنگ ’’اب ختم ہونا چاہیے‘‘ کیونکہ شہریوں کے دکھ ’’نئی گہرائیوں تک پہنچ گئے ہیں۔‘‘
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے، ’’ہم فریقین اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس خوفناک تنازعے کو ختم کرنے کے لیے مشترکہ کوشش میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کے ذریعے متحد ہوں۔‘‘
ان ممالک نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے امداد کی ترسیل کے ماڈل پر بھی تنقید کی کیونکہ امدادی مراکز کے قریب اب تک سینکڑوں فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
فرانس، اٹلی، جاپان، آسٹریلیا، کینیڈا، ڈنمارک اور دیگر ممالک نے کہا کہ امداد کے حصول کی کوشش میں 800 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان کی طرف سے امداد کی ’’قطاروں کی شکل میں ترسیل‘‘ اور شہریوں کے ’’غیر انسانی قتل‘‘ کی بھی مذمت کی گئی ہے۔
ان ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا، ’’اسرائیلی حکومت کا امداد کی ترسیل کا یہ ماڈل خطرناک ہے، جو عدم استحکام کو ہوا دیتا ہے اور غزہ پٹی کے باشندوں کو انسانی وقار سے محروم کرتا ہے۔‘‘
جنگ کے خاتمے اور اسرائیل کے امداد کی ترسیل کے طریقے کے خاتمے کی یہ اپیل ان اہم ممالک کی طرف سے آئی ہے، جو اسرائیل اور اس کے سب سے بڑے حلیف امریکہ کے بھی اتحادی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
بدخشاں کے زیبک میں جھڑپ، 4 طالبان جنگجو ہلاک اور 7 زخمی ہونے کا دعویٰ
08/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے، 73 شہری زخمی، عرب ممالک کی شدید مذمت
08/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26278 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15527 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11815 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9109 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7400 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5101 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C