غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
👁️ 248 بار دیکھا گیا
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
نیو یارک (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/اے پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا ہے کہ وہ غزہ سٹی کے سب سے بڑے ہسپتال الشفا اور خان یونس میں غزہ پٹی کے دوسرے سب سے بڑے ہسپتال النصر میڈیکل کمپلیکس کی تباہی سے ”صدمہ زدہ‘‘ ہے۔
پیر کے روز اس فلسطینی خطے کے شہری دفاع کے ادارے نے کہا تھا کہ صحت کے کارکنوں نے النصر ہسپتال میں ہلاک اور دفن کیے گئے 200 سے زائد افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ گزشتہ ماہ اسرائیلی فوجیوں نے اس ہسپتال کا محاصرہ کیا تھا۔
اپریل کے اوائل میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا تھا کہ الشفا ہسپتال کو اسرائیلی محاصرے کے دوران تباہ کر دیا گیا تھا۔ وہاں ایک ایسی ”خالی جگہ‘‘ دریافت ہوئی تھی، جس میں بہت سی لاشیں بھری ہوئی تھیں۔
منگل تیئیس اپریل کو اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے دفتر نے ان اموات کی آزادانہ، مؤثر اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن کے سربراہ فولکر ترک نے ایک بیان میں کہا، ”استثنیٰ کے موجودہ ماحول کو دیکھتے ہوئے، اس میں بین الاقوامی تفتیش کاروں کو شامل ہونا چاہیے۔‘‘
غزہ میں چھ ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ کے دوران بین الاقوامی قانون کے تحت ”محفوظ ہسپتال‘‘ بھی بار بار اسرائیلی بمباری کی زد میں آئے۔
اسرائیل نے فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس پر غزہ کی طبی تنصیبات کو کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کرنے اور سات اکتوبر کو اسرائیل کے اندر حملے کے دوران اغوا کیے گئے اسرائیلی باشندوں کو وہاں یرغمال بنا کر رکھنے کا الزام لگایا تھا، جس کی حماس نے تردید کی تھی۔
فولکر ترک نے مزید کہا، ”ہسپتال بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت انتہائی حد تک خصوصی تحفظ کے حقدار ہوتے ہیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ”عام شہریوں، قیدیوں اور دیگر افراد کا جان بوجھ کر قتل کرنا جنگی جرم ہے۔‘‘ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا ہے کہ اس کی اس بارے میں آزادانہ معلومات تک رسائی نہیں ہے کہ دونوں ہسپتالوں میں کیا کیا کچھ ہوا تھا۔ لیکن اس دفتر کی خاتون ترجمان روینہ شامداسانی نے کہا کہ غزہ اتھارٹی کی طرف سے دی گئی رپورٹوں اور تفصیلات کی تصدیق کی کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ النصر ہسپتال سے برآمد ہونے والی 283 لاشوں میں سے 42 کی شناخت ہو گئی ہے۔ جنیوا میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا، ”متاثرین کو مبینہ طور پر زمین میں بہت گہرائی میں دفن کیا گیا تھا اور انہیں کچرے سے ڈھانپ دیا گیا تھا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں میں ”مبینہ طور پر زیادہ تر بوڑھے، خواتین اور زخمی افراد شامل تھے۔ مبینہ طور پر دیگر لاشوں کے ہاتھ بندھے ہوئے اور جسم برہنہ پائے گئے۔‘‘
ادھر الشفا ہسپتال کے بارے میں خود اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہاں اس کی کارروائی کے نتیجے میں قریب 200 فلسطینی ہلاک ہوئے تھے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی خاتون ترجمان روینہ شامداسانی نے کچھ رپورٹوں کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد کا ”کم اندازہ‘‘ لگایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”الشفا ہسپتال کے صحن میں 30 کے قریب لاشوں کے دو قبروں میں دفن ہونے کی اطلاع ہے اور ان لاشوں میں سے بھی کچھ کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8959 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3177 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C