غیر ملکی خفیہ نیٹ ورکس سے منسلک 735 گرفتار، ایرانی سکیورٹی اداروں کا دعویٰ
👁️ 159 بار دیکھا گیا
غیر ملکی خفیہ نیٹ ورکس سے منسلک 735 گرفتار، ایرانی سکیورٹی اداروں کا دعویٰ
تہران (ڈیلی اردو/تسنیم نیوز) ایرانی سکیورٹی اداروں نے جمعے کو اعلان کیا کہ ملک میں کام کرنے والے غیر ملکی خفیہ نیٹ ورکس کو ناکام بناتے ہوئے 735 افراد کو گرفتار یا طلب کر لیا گیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کی انٹیلی جنس شاخ نے امریکہ اور اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ ایران کی جغرافیائی سالمیت کو تقسیم کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ بیان کے مطابق دونوں ممالک نے ایران کے اندر ایک کمانڈ روم قائم کر رکھا تھا۔
تاہم مذکورہ سازش کے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا تھا کہ ایک ’’بہت بڑا بیڑا‘‘ مشرق وسطیٰ کے اس ملک کے قریب پانیوں کی طرف روانہ ہے۔ چند روز قبل امریکی میڈیا نے ایران کے قریب طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن اور اس کے ساتھ جانے والے جہازوں کی تعیناتی کی اطلاع بھی دی تھی۔
تاہم آئی آر جی سی کے کمانڈر میجر جنرل محمد پاکپور نے کسی بھی حملے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کی انگلی ’’ٹرگر‘‘ پر ہے۔
گزشتہ موسم گرما میں اسرائیل اور امریکہ نے فضائی حملوں میں ایران کے بڑے حصوں میں جوہری تنصیبات، فوجی اور شہری اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔ اس کے بعد سے نئی فوجی کشیدگی کے بارے میں مسلسل قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8821 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4543 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3262 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2445 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2084 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1889 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C