’غیرقانونی تارکین وطن‘ اور افغان کارڈ ہولڈرز کی ملک بدری یکم اپریل سے شروع ہوگی، پاکستان
👁️ 176 بار دیکھا گیا
’غیرقانونی تارکین وطن‘ اور افغان کارڈ ہولڈرز کی ملک بدری یکم اپریل سے شروع ہوگی، پاکستان
اسلام آباد (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) پاکستان کی وزارت داخلہ نے جمعہ کے روز تمام ’غیر قانونی غیر ملکیوں‘ اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے بصورت دیگر یکم اپریل سے ان کی ملک بدری شروع کر دی جائے گی۔
پاکستان کی حکومت دہشت گردانہ حملوں اور جرائم کا ذمہ دار افغان شہریوں کو ٹھہراتا رہا ہے۔ پاکستان میں مقیم افغان تارکین وطن اس جنوب ایشائی ملک میں سب سے بڑی مہاجر برادری ہیں۔ تاہم افغان طالبان کی حکومت نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
پاکستانی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا، ”پاکستان ایک مہذب میزبان رہا ہے اور ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اپنے وعدے پورے کرتا رہے گا۔ تاہم پاکستان میں رہنے والے افراد کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔‘‘
2023ء میں شروع ہونے والی مہاجرین کی واپسی
پاکستان نے سن 2023 میں ‘غیر قانونی‘ غیر ملکیوں کی ملک بدری کا عمل شروع کیا تھا، جس میں زیادہ تر افغان شہری شامل تھے۔ حکومت نے پہلے ان غیر ملکیوں پر توجہ دی، جن کے پاس کوئی قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔
پاکستان میں افغان مہاجرین کے اعداد و شمار
اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان میں 800,000 سے زائد افراد کے پاس افغان سٹیزن کارڈ ہے جبکہ 1.3 ملین افغان شہری پاکستان حکومت کے ساتھ باضابطہ طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ ان کے پاس پروف آف ریزیڈنس (PoR) کارڈ موجود ہے۔ تاہم بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ PoR ہولڈرز پر اس فیصلے کا کیا اثر پڑے گا؟
800,000 سے زائد افغان مہاجرین واپس جا چکے
اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان میں مقیم 800,000 سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں۔ مجموعی طور پر پاکستان میں 2.8 ملین افغان مہاجرین موجود تھے، جو گزشتہ 40 سالوں کے دوران جنگوں اور بحرانوں کے باعث پاکستان آئے۔
امریکہ اور مغربی ممالک میں آبادکاری کے منتظر افغان شہری
ان مہاجرین میں ہزاروں ایسے افغان شہری بھی شامل ہیں، جو 2021 میں طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں آباد ہونے کے عمل میں ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3577 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3529 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C