11/January/2023

فرانس: ریلوے اسٹیشن پر چاقو کے حملے میں 6 افراد زخمی

👁️ 30 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
فرانس: ریلوے اسٹیشن پر چاقو کے حملے میں 6 افراد زخمی

فرانس: ریلوے اسٹیشن پر چاقو کے حملے میں 6 افراد زخمی

فرانس (ڈیلی اردو/اے ایف پی) فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ‘گار ڈو نورڈ’ ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے مسلح شخص کے حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پیرس کے گار ڈو نورڈ ریلوے اسٹیشن پر انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا، ہاٹس ڈی فرانس علاقائی ایکسپریس رسل و رس نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گار ڈو نورڈ ریلوے اسٹیشن پر ایک، چاقو سے مسلح، حملہ آور نے بہت سے افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

صحت کے عملے نے زخمیوں کو فوری طبّی امداد فراہم کی اور حملہ آور کو حراست میں لے کر جائے وقوعہ سے دُور ہٹا دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق حملے کے باعث ریلوے اسٹیشن کچھ دیر تک بند رہنے کے بعد دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C