ففتھ جنریشن وار اور ڈیجیٹل دہشتگردی روایتی دہشتگردی سے زیادہ خطرناک ہے، آرمی چیف
👁️ 33 بار دیکھا گیا
ففتھ جنریشن وار اور ڈیجیٹل دہشتگردی روایتی دہشتگردی سے زیادہ خطرناک ہے، آرمی چیف
روالپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دہشتگردی اور ففتھ جنریشن وار روایتی دہشتگردی سے زیادہ خطرناک ہے ۔
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر جاری پیغام میں آرمی چیف عاصم منیر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ہم متحد رہیں گے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ6ستمبر کا دن تاریخ میں یوم دفاع وطن کے نام سے نمایاں حیثیت رکھتا ہے، آج کے دن افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے تھے۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کو بہادری اور جواں مردی سے افواج نے قابو کیا، فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے آج پاکستان محفوظ ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جنگ ستمبر کے موقع پر قومی یکجہتی کا جذبہ ہمارے لیے سرمایہ افتخار ہے، قومی اتحاد و یکجہتی کے جذبے سیسرشار افواج سرحدوں کا تحفظ کر رہی ہیں، معرکہ ستمبر میں افواج کا جرات و بہادری کا مظاہرہ آئندہ نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
سربراہ پاک فوج نے کہا کہ شہدا ہمارے لیے مقدم ہیں، شہدا اور ان کے اہل خانہ کی حرمت و حفاظت کی ذمہ داری بطریق احسن انجام دینا جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایمان، تقوی اور جہاد فی سبیل اللہ دشمنوں سے نمٹنے کیلئے ہمارا بڑا ہتھیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا ڈیجیٹل دہشتگردی اور ففتھ جنریشن جنگ نئے چیلنجز کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، روایتی دہشتگردی کے برعکس ڈیجیٹل دہشتگردی زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہے، ملک دشمن عناصر، غیر ملکی اداروں کے اشتراک نے ڈیجیٹل دہشتگردی کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وطن کی سلامتی اور خوشحالی کے عزم کے ساتھ عہد کریں کہ ہم متحد رہیں گے، عہد کریں کہ اختلافات بھلاکر مثالی یکجہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں گے، جب تک ہم متحد رہیں گے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8854 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4621 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3307 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2476 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2131 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1923 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C