فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
👁️ 62 بار دیکھا گیا
فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
نیو یارک (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/اے ایف پی/اے پی/رائٹرز) پندرہ رکنی سلامتی کونسل میں بارہ ملکوں نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے سے متعلق قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
امریکہ نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کی کوششوں کو سلامتی کونسل میں ویٹو کے ذریعہ ایک بار پھر ناکام بنادیا۔ اسرائیل کے اس اہم اتحادی کی طرف سے اس اقدام کا خدشہ پہلے سے ہی ظاہر کیا جارہا تھا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے ویٹو کرنے کے امریکہ کے فیصلے کو ‘صریح جارحیت‘ قرار دیا ہے۔
قرارداد کے مسودے میں جنرل اسمبلی سے سفارش کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا کہ ”فلسطینی ریاست کو اس کی موجود حیثیت یعنی مبصر کی جگہ اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔‘‘ خیال رہے کہ قوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 137 ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔
الجزائر کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کے مسودے کے حق میں بارہ ممالک نے ووٹ دیا جب کہ برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ امریکہ نے اپنا ویٹو پاور استعمال کرتے ہوئے قرارداد کو ناکام بنادیا۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے نم آنکھوں کے ساتھ کہا، ”حقیقت یہ ہے کہ یہ قرارداد منظور نہ ہونے سے ہمارا عزم نہیں ٹوٹے گا اور یہ اقدام ہمارے حوصلے کو شکست نہیں دے سکتا۔‘‘
The State of Palestine is grateful for the overwhelming support of the SC for basic tenets of humanity, morality, and legality; for the self-determination of the Palestinian people; and for the State of Palestine Membership to the UN.
Onwards, until the 194th Member ???????????????? pic.twitter.com/TH3kYr1bO6
— State of Palestine (@Palestine_UN) April 18, 2024
انہوں نے کہا، ”ہم اپنی کوششوں سے باز نہیں آئیں گے۔ فلسطین کی ریاست ناگزیر ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے۔ یاد رکھیں کہ جب یہ اجلاس جاری ہے اس وقت بھی فلسطین میں بے گناہ شہری انصاف، آزادی اور امن میں تاخیر کی وجہ اپنی جانوں سے قیمت ادا کر رہے ہیں۔‘‘
فلسطینی صدر محمود عباس کے دفتر نے امریکی ویٹو کو ایک ”صریح جارحیت قرار دیا ہے جو خطے کو مزید کھائی میں دھکیل رہا ہے۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی ویٹو ”غیر منصفانہ، غیر اخلاقی اور متعصبانہ اقدام ہے۔‘‘
امریکہ نے کیا کہا؟
امریکہ نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے متعلق اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے کہ اقوام متحدہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مقام نہیں ہے۔ بلکہ اسے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے نتیجے میں تسلیم کیا جانا چاہیے۔
اقوام متحدہ میں امریکی نائب سفیر رابرٹ ووڈ نے کہا کہ ”امریکہ دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ اور یہ ووٹ فلسطینی ریاست کی مخالفت کی عکاسی نہیں کرتا ہے بلکہ اس بات کا اعتراف ہے کہ یہ صرف فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات سے ہونا چاہیے۔‘‘
اسرائیل نے اس قرارداد کی مذمت کی تھی۔ اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر گیلاد ایردان نے کہا کہ ”قرارداد کے بہت سارے حمایت میں ووٹوں نے فلسطینیوں کو مذاکرات کی میز سے بچنے اور امن کو تقریباً ناممکن بنانے کا حوصلہ بخشا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس کونسل سے بات کرنا اینٹوں کی دیوار سے بات کرنے کے مترادف ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے امریکہ کو اپنا ویٹو پاور استعمال کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ، ”ایک شرمناک تجویز کو مسترد کردیا گیا۔‘‘
فلسطینی تنظیم حماس نے ایک بیان میں کہا کہ وہ امریکی ویٹو کی مذمت کرتی ہے۔
خیال رہے کہ امریکہ، اسرائیل، یورپی یونین اور بعض دیگر ممالک نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C