فلسطینی امام مسجد کا بیٹا وسطی امریکہ کا صدر منتخب ہوگیا
👁️ 293 بار دیکھا گیا
فلسطینی امام مسجد کا بیٹا وسطی امریکہ کا صدر منتخب ہوگیا
سان سلواڈور (ڈیلی اردو) وسطی امریکہ کے ملک ال سلواڈور میں اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج آگئے ہیں جن کے مطابق فلسطینی نژاد کاروباری شخصیت نجیب ابو کیلہ ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ نو منتخب صدر کے والد کاروباری شخصیت ہونے کے ساتھ امام مسجد بھی تھے اور انہیں امام ال سلواڈور کے نام سے جاتا تھا۔
ال سلواڈور کے نومنتخب صدر کے والد ڈاکٹر امارندو احمد ابوکیلہ قطان فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم سے ہجرت کرکے ال سلواڈور آئے تھے۔ وہ ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہونے کے علاوہ ’امام ال سلواڈور‘ کے خطاب سے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے اپنی لگائی ہوئی ٹیکسٹائل مل کے نزدیک ایک مسجد کی بھی تعمیر کرائی جس کی امامت کا فریضہ وہ خود سر انجام دیتے رہے۔
ال سلواڈور کے 37 سالہ نومنتخب صدر نجیب 2015 سے 2018 کے درمیان دارالحکومت کے میئر رہے اور کرپشن کے خلاف مہم کے باعث عوامی مقبولیت کی انتہا کو پہنچ گئے۔ انہوں نے حالیہ صدارتی انتخابات میں 53 اعشاریہ 7 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ابو کیلہ براعظم امریکہ میں کسی ملک کا صدارتی انتخاب جیتنے والے دوسرے مسلمان ہیں۔ ان سے قبل لاطینی امریکہ کے ملک ارجنٹائن میں بھی شامی نژاد کارلوس منعم صدر کے منصب پر فائز ہو چکے ہیں۔
ابو کیلہ کی جیت سے فلسطینیوں کو خوشی نہیں ہو گی کیونکہ فلسطینی عوام فروری 2018 میں ابو کیلہ کے اسرائیل کا دورہ کرنے پر چراغ پا ہیں۔ اس دورے میں انہوں نے نہ صرف اسرائیلی حکومت اور سرکاری عہدیداران سے ملاقاتیں کیں بلکہ وہ دیوار گریہ کے نزدیک یہودیوں کی مذہبی تقریبات میں بھی شریک ہوئے۔
ابو کیلہ کے اس اقدام پر فلسطینی حلقوں کی جانب سے ان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2986 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C