فلپائن افغانوں کی ‘محدود تعداد’ کی میزبانی پر رضامند
👁️ 158 بار دیکھا گیا
فلپائن افغانوں کی ‘محدود تعداد’ کی میزبانی پر رضامند
منیلا (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) منیلا اور واشنگٹن نے منگل کو کہا کہ افغان باشندوں کی ایک “محدود تعداد” عارضی طور پر فلپائن میں قیام کرے گی اس دوران امریکہ میں ان کی آبادکاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔
اس پروگرام پر عمل درآمد کے طریقہ کار اور تفصیلات پر دونوں حکومتوں کی طرف سے ابھی بھی بات چیت کی جا رہی ہے اور دونوں کا کہنا ہے کہ ویزہ کے درخواست دہندگان کی صرف ایک “محدود تعداد” کا احاطہ کیا جائے گا۔ دونوں نے ویزے کے قطعی اعداد و شمار ظاہر نہیں کیے ہیں۔
ممکنہ طور پر ہزاروں مسلمان پناہ کے متلاشیوں کو عارضی طور پر قیام کرنے کی اجازت دینے کا معاملہ جب گزشتہ سال پہلی مرتبہ کیتھولک اکثریتی فلپائنی عوام کے سامنے آیا تو اس پروگرام کو سکیورٹی اور دیگر بنیادوں پر گھریلو مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
امریکہ میں فلپائن کے سفیر جوز مینوئل رومالڈیز نے کہا کہ تقریباً 50,000 أفغان شہری ویزا کے متلاشی ہیں، جن میں ان لوگوں کے خاندان بھی شامل ہیں، جنہوں نے امریکی حمایت یافتہ حکومت کے لیے کام کیا تھا۔
سفارت خانے کے ایک ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ معاہدے کے تحت درخواست دہندگان امریکی محکمہ خارجہ کے کوآرڈینیٹر فار افغان ریلوکیشن ایفورٹس کے ذریعے چلائی جانے والی قیام گاہوں میں رہیں گے۔
عارضی قیام کے شرائط
فلپائنی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہر امیدوار کو پہلے فلپائن کا ویزا حاصل کرنا ہو گا اور افغانستان میں طبی معائنہ کرانا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں 59 دن سے زیادہ نہیں رہ سکتے ہیں اور قونصلر انٹرویو کے لیے سفارت خانے میں جانے کو چھوڑ کر بقیہ اوقات مخصوص علاقے تک محدود رہیں گے۔
واشنگٹن ملک میں قیام کے دوران خوراک، رہائش، سکیورٹی، طبی اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام “ضروری خدمات” فراہم کرے گا۔
نائن الیون کے حملوں کے بعد شروع ہونے والی واشنگٹن کی طویل ترین جنگ کو ختم کرنے کے لیے امریکی اور اتحادی افواج کی أفغانستان سے واپسی کے بعد اگست 2021 کے افراتفری کے دوران دسیوں ہزار افغان اپنے ملک سے فرار ہو گئے۔
بہت سے لوگ جنہوں نے معزول مغربی حمایت یافتہ حکومت کے ساتھ کام کیا تھا ایک خصوصی تارکین وطن ویزا پروگرام کے تحت دوبارہ آبادکاری کی تلاش میں امریکہ پہنچے تھے، لیکن ہزاروں افراد اب بھی پیچھے رہ گئے ہیں یا تیسرے ممالک میں اپنے ویزوں کی کارروائی کا انتظار کر رہے ہیں۔
افغانستان کے طالبان حکمرانوں کا اصرار ہے کہ مغربی طاقتوں یا سابقہ حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، اور جو لوگ واپس چلے گئے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں کہ وہ واپس جائیں اور ملک کی تعمیر نو میں مدد کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 607 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 529 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 218 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3476 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C