فن لینڈ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، پانچ ملزمان گرفتار، دھماکا خیز مواد برآمد
👁️ 24 بار دیکھا گیا
فن لینڈ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، پانچ ملزمان گرفتار، دھماکا خیز مواد برآمد
ہلسنکی (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی ڈبلیو) فن لینڈ میں پانچ افراد کو دہشت گردی کا منصوبہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انتہائی دائیں بازو کے نظریات رکھنے والے ان افراد سے خود ساختہ دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
#UPDATE Five far-right extremists suspected of planning a terrorist bomb and gun attack have been remanded in custody in Finland, police said https://t.co/JhPwu051tP
— AFP News Agency (@AFP) December 3, 2021
فن لینڈ کی پولیس کے مطابق پانچوں مشتبہ دہشت گردوں کو رواں ہفتے منگل کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ اس یورپی ملک میں انتہائی دائیں بازو کے نظریات سے متاثر ہو کر دہشت گردی کا مبینہ منصوبہ بنانے کا پہلا واقعہ ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے پانچوں افراد سن 1995 اور سن 1998 کے درمیان پیدا ہوئے تھے اور ان کا تعلق فن لینڈ کے جنوب مغربی علاقے کنکانپا سے ہے۔
مقامی ریڈیو اسٹیشن کے مطابق ان میں سے کچھ افراد پہلے بھی مختلف جرائم میں سزایافتہ ہیں۔
مشتبہ دہشت گردوں کے نظریات کیا تھے؟
ان مشتبہ دہشت گردوں میں سے تین کو جاننے والے کنکانپا کے مقامی رہائشیوں نے بتایا ہے کہ ان میں سے ایک ‘سکن ہیڈ‘ ہے جب کہ دیگر دو مبینہ طور پر ‘نیو نازی‘ خیالات کے حامل ہیں۔
پولیس کا تاہم کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے پانچوں افراد ‘ایکسلریشن ازم‘ کے قائل ہیں۔ سفید فاموں کی نسلی برتری کے قائل انہتائی دائیں بازو کے خیالات رکھنے والے ایسے افراد سرعت رفتار معاشرتی تبدیلی اور تفریق پیدا کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ رنگ و نسل کی بنیاد پر معاشروں میں تقسیم بڑھانے ہی سے وہ اپنے نظریات کے مطابق تبدیلی لا سکتے ہیں۔
امریکا میں فائرنگ کر کے بڑے پیمانے پر عام افراد کو قتل کرنے کے کئی واقعات میں ملوث کئی افراد بھی ایسے ہی نظریات سے متاثر ہوتے ہیں۔
فن لینڈ کی پولیس نے ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں یہ بھی بتایا ہے کہ یہ گروپ بظاہر کسی بڑی دہشت گرد تنظیم کا حصہ نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق، ”دہشت گردانہ خیالات سے متاثر اس جیسے چھوٹے گروپ خفیہ رہ کر کام کرتے ہیں اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ کسی بڑی تنظیم کا حصہ نہیں ہیں۔‘‘
مشتبہ دہشت گردوں کے پاس کون سے ہتھیار تھے؟
مقامی پولیس کا کہنا ہے ان مشتبہ افراد کے قبضے میں موجود سامان سے واضح ہوتا ہے کہ یہ لوگ شدت پسند بن چکے ہیں اور دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے پر بھی تیار ہیں۔
پولیس نے میڈیا کو جو تصاویر دکھائیں ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نقاب پہنے اور ایک ہاتھ میں بندوق جب کہ دوسرے ہاتھ میں خنجر تھامے ہوئے ہے۔ دوسری تصاویر میں خودکار رائفل، خود ساختہ بم اور ڈائنامائیٹ کے کئی بنڈل بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
فن لینڈ کی پولیس گزشتہ دو برس سے ان افراد پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ سن 2019 میں بھی ان افراد کے گھروں کی تلاشی لے کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔
پولیس کا یہ کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل کرنے اور گرفتار کردہ افراد پر فرد جرم عائد کرنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ تاہم دفتر استغاثہ نے پولیس کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے اگلے برس 31 مارچ تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C