فوج لبنان میں بڑے زمینی آپریشن کیلئے تیار ہے، اسرائیل
👁️ 67 بار دیکھا گیا
فوج لبنان میں بڑے زمینی آپریشن کیلئے تیار ہے، اسرائیل
یروشلم (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے سینئر اسرائیلی حکام کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان میں ممکنہ بڑے زمینی آپریشن کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
کارپوریشن نے عندیہ دیا کہ فوج مشق سے پہلے فضائی کارروائی کرے گی۔ یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا جب جب حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے جنگجو کئی مہینوں سے لبنان کی جنوبی سرحد کے قریب لاوارث دیہاتوں اور بستیوں میں ایک دوسرے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ پوزیشنیں تبدیل کر رہے اور اپنا کنٹرول مسلط کرنے کے لیے حالات کو جنگ کے حالات کے مطابق ڈھال رہے ہیں۔
اکتوبر میں غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے دونوں فریق روزانہ راکٹوں، توپخانوں کے گولوں اور فضائی حملوں کا تبادلہ کر رہے ہیں تاہم یہ صورت حال مکمل جنگ میں تبدیل نہیں ہوئی ہے۔
سرحد کے دونوں طرف سے دسیوں ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ یہ امید کی جارہی تھی کہ بچے ستمبر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز کرنے کے لیے واپس ان علاقوں میں لوٹ سکیں گے۔ تاہم اسرائیلی وزیر تعلیم یوو کیش نے منگل کے روز اعلان کیا کہ حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔
اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لبنان میں حزب اللہ کے لگ بھگ 350 جنگجو اور 100 سے زیادہ عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر، بچے اور صحافی بھی قتل کئے گئے۔ اسرائیل کے اندر دس اسرائیلی شہری، ایک غیر ملکی زرعی کارکن اور 20 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C