فوج کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، کسی سیاسی جماعت کے مخالف یا طرفدار نہیں، فوجی ترجمان
👁️ 27 بار دیکھا گیا
فوج کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، کسی سیاسی جماعت کے مخالف یا طرفدار نہیں، فوجی ترجمان
راولپنڈی ( ڈیلی اردو ) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ سمجھنا انتہائی ضروری ہے کہ پاک فوج ایک قومی فوج ہے، اِس کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے نہ ہی فوج کسی سیاسی جماعت کی مخالف ہے، نہ ہی طرف دار ہے۔ جی ایچ کیو میں میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد ہی اُن کا بہترین سرمایہ ہے، فوج خود احتسابی کے عمل پر یقین رکھتی ہے، ذاتی یا سیاسی مقاصد کےلئے کوئی بھی اپنے منصب کو استعمال کرے تو اُسے جوابدہ کیا جائے، فوج کا خود احتسابی کا عمل الزامات کے بجائے ٹھوس شواہد اور ثبوتوں پر کام کرتا ہے، پاک فوج کے خود احتسابی کے عمل سے ترغیب لیتے ہوئے دیگر اداروں کو بھی خوداحتسابی کا عمل اپنانا چاہیئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ ہمیں معلوم ہے بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی اور ریاستی جبر کا ایک تاثر پایا جاتا ہے، جسے بیرونی ایما پر مخصوص عناصر بڑھاوا دیتے ہیں تا کہ صوبے میں ترقی کا عمل خوف و ہراس کے ذریعے متاثر کیا جا سکے، اسی دوران بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں اندرون اور بیرون ملک کے دشمن عناصر کی ایما پر کی گئیں، نہتے شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنانا اور اُس پر فخر کرنا، اِس ظلم کو کرنے اور کرانے والوں کی مایوسی کی عکاسی ہے۔
ترجمان پاکستان آرمی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف اس سال32 ہزار 173 آپریشنز کیے گئے، روزانہ کی بنیاد پر 130 سے زائد آپریشن کیے جا رہے ہیں، 20 اگست 2024ء سے وادی تیرہ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیے گئے ہیں، ایک ماہ کے دوران چار ہزار کے قریب آپریشنز میں 90 فتنہ خوارج ہلاک ہوگئے، فتنہ الخوارج اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، ریاست دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی اور اُنہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری خارجی کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر ایران کا میزائل حملہ
07/July/2026 👁️ 335 بار دیکھا گیا
بھارت میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید پر فرد جرم عائد
07/July/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
لبنان میں گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملہ، چار افراد ہلاک
07/July/2026 👁️ 279 بار دیکھا گیا
افغان سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں، 'غضبِ حق' جاری رہیگا، کور کمانڈرز کانفرنس
07/July/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
حماس نے 20 سال بعد غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کر دی، امریکی منصوبے پر عملدرآمد شروع
07/July/2026 👁️ 221 بار دیکھا گیا
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 767 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8901 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3524 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2520 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1963 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C