قاسم سلیمانی کی شہادت: پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے، امریکی پرچم اور ٹرمپ کے پتلے نذر آتش
👁️ 35 بار دیکھا گیا
قاسم سلیمانی کی شہادت: پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے، امریکی پرچم اور ٹرمپ کے پتلے نذر آتش
اسلام آباد (ڈیلی اردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام اتوار کے روز اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں امریکی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہروں میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین، شیعہ اکابرین ،مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید علی رضوی نے کہا کہ امریکہ عالم اسلام کا بدترین اور مکار دشمن ہے۔اسے جب بھی موقعہ ملا اس نے امت مسلمہ کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کیا۔امریکی کی دوستی کو بدترین دشمنی میں بدلتے ہوئے مسلمان حکمرانوں نے متعدد بار دیکھا ہے۔عالم اسلام کو اپنی بقا و سالمیت کے لیے امریکی حصار سے باہر نکلنا ہو گا۔
احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال بہشتی نے کہا کہ عراق کے اندر امریکہ کی نگرانی میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے انبیا و اصحاب کرام رضوان اللہ کی قبروں کو مسمار کرکے اجساد مبارکہ کی توہین جیسے انتہائی اقدام شروع کر دیے تھے جنہیں روکنے کے لیے جنرل قاسم سلمانی نے علم جہاد بلند کیا اور عراق کو داعش کے نجس وجود سے پاک کیا۔ مقدسات کی حفاظت کرنے والے قاسم سیلمانی امت مسلمہ کے عظیم سپاہی تھے۔امریکہ نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ دور کرنے کے لیے انہیں شہید کیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جامع مسجد خطیب علامہ اختر عباس نے کہا امریکہ کا یہ بزدلانہ فعل اس کے زوال کی نوید ثابت ہو گا۔ اس وقت عالم اسلام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔امریکی بلاک میں جو بھی مسلمان ملک شامل رہا اسے اسلامی مفادات کا دشمن سمجھا جائے گا۔
اب مصلحت پسندی کی بجائے جرات مندانہ فیصلوں کی گھڑی ہے۔تاریخ بڑی بے رحم ہے اور مصلحت کے نام پر بزدلی دکھانے والے کو کبھی معاف نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے مادر وطن کو اسلام کی سربلندی کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔
علامہ شیر علی انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت کو واضح کرنا ہو گا کہ مغربی امداد یا دباو کا کوئی بھی حربہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات میں دراڑیں نہیں ڈال سکتا۔ پوری قوم اپنے ملک کو ہر قسم کے بیرونی دبا? سے آزاد دیکھنا چاہتی ہے۔ماضی میں امریکہ کے ساتھ اتحاد اور ڈو مور کے مطالبے کے نتائج دہشت گردی کی شکل میں آج تک پوری قوم بھگت رہی ہے۔ امریکہ کی رعونت اسے بہت جلد ڈبو دے گی۔
ٹرمپ کی غیر دانشمندانہ اور متعصب پالیسیوں کے باعث آج پوری دنیا میں امریکی شہری شدید خوف و ہراس اور بے چینی کا شکار ہیں۔ دین اسلام ہمیں امن کا درس دیتا ہے لیکن کسی کو یہ اجازت نہیں دیتا کہ اس کے ہاتھ امت مسلمہ کے گریبانوں تک جا پہنچے۔ایسے اسلام دشمنوں کے خلاف نتیجہ خیز جدوجہد ہی عین اسلام ہے۔آج پوری دنیا کے مسلمان امریکہ اور اس کے حواریوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ہر طرف سے بلند ہونے والی یہ صدا امریکی کی جلد نابودی کا اعلان ہے۔
احتجاجی ریلی میں ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی، مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ اعجاز بہشتی، علامہ اقبال بہشتی، علامہ علی رضوی، ڈاکٹر حسنین نادر، علامہ اختر عباس، امامیہ ارگنائزیشن کے رہنما ندیم آفتاب، آئی ایس او پاکستان کے برادر محمد عباس، برادر زاکر طوری سمیت دیگر رہنماوں اور شہر کی دیگر تنظیموں کے قائدیں نے بھی شرکت کی اور آخر میں امریکی پرچم اور صدر ٹرمپ کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C