قبائلی اضلاع میں پُر اسرار ”لیشمانیاسس” بیماری سے سینکڑوں لوگ متاثر
👁️ 162 بار دیکھا گیا
قبائلی اضلاع میں پُر اسرار ”لیشمانیاسس” بیماری سے سینکڑوں لوگ متاثر
پشاور (ویب ڈیسک) محکمہ صحت اور مقامی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ باجوڑ قبائلی ضلع کے مختلف علاقوں میں لیشمانیاسس بیماری کے انفیکشن سے سینکڑوں لوگ متاثر ہوگئے ہیں۔
لیشمانیاسس ایک ایسی بیماری ہے جو ریت میں پائی جانے والی مکھی کے کاٹنے سے ہوتی ہے اور اس میں جسم پر پھوڑے اور پھنسیاں نکلتے ہیں۔
اس حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ عہدیداروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دنوں میں کم از کم 800 اب تک اس بیماری سے متاثر ہوچکے ہیں۔
رہائشیوں کا کہنا تھا کہ متاثر ہونے والے زیادہ تر لوگ سالارزئی، بارنگ، اتمن کھیل اور نواگئی تحصیل سے تعلق رکھتے ہیں۔
سالارزئی میں گمباٹ علاقے کے رہائشی ایاز خان نے بتایا کہ ان کے علاقے کے اطراف کم از کم 6 گاؤں اس بیماری کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ’ہمارے علاقے میں تقریباً 100 لوگ اس سے متاثر ہوئے، جس میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ لوگوں کو علاج میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ صحت کے مقامی مراکز میں ادویات کی کمی ہے۔
بارنگ علاقے کے اجب خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مختلف علاقوں سے 80 سے زائد لوگ اس سے متاثر ہوئے، ساتھ ہی انہوں نے بھی مقامی صحت مراکز میں ادویات اور علاج کی سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایت کی۔
انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ اگر حکومت کی جانب سے فوری طور پر صحت کی سہولیات اور ادویات فراہم نہیں کی گئی تو یہ بیماری قریبی علاقوں میں پھیل سکتی ہیں۔
رہائشیوں کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے محکمہ صحت کے حکام سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ علاقے میں فیومگیشن کروائیں لیکن اس پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
علاوہ ازیں ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں کور کمانڈر پشاور اور انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کوپ کی ہدایت پر میڈیکل کیپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد متاثرین کو مفت ادویات اور علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
دوسری جانب کٹلنگ تحصیل کے علاقے جنگلہ میں بھی لیشمانیاسس بیماری نے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں رہائشیوں کو متاثر کیا۔
تاہم یہ بات دیکھنے میں آئی کے ویکسن کی عدم دستیابی کی وجہ سے بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صورتحال مزید خطرناک ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے علاقے کے رہائشیوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ متعلقہ انتظامہ اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی اور اب تک وہ کوئی عملی اقدامات اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے شکایت کی کہ بیماری کے لیے ادویات دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کے کچھ رشتے دار ضلع سوات سے مہنگے داموں ادویات کا انتظام کرنے پر مجبور ہیں۔
ادھر کرک سٹی ہسپتال میں اس بیماری کے خلاف احتیاطی تدابیر سے متعلق ایک روزہ ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملیریا کی نگرانی کے علاوہ ریت کی مکھی کے مخالف اسپرے پر تربیت دی گئی اور بتایا گیا کہ اسے ضلع میں کیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15513 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C