12/December/2019

قصور: شفیق احمد ایڈووکیٹ زخمی حالت میں بازیاب

👁️ 82 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
قصور: شفیق احمد ایڈووکیٹ زخمی حالت میں بازیاب

قصور: شفیق احمد ایڈووکیٹ زخمی حالت میں بازیاب

لاہور (ڈیلی اردو) منگل کی شام نامعلوم نقاب پوش افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے شفیق احمد ایڈووکیٹ کو نامعلوم افراد شدید زخمی حالت میں پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی کے قریب پھینک دینے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ شفیق احمد نامی ایک شخص کو کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اور راہگیروں نے انہیں مقامی ہسپتال پہنچایا ہے۔

شفیق احمد کو اوکاڑہ سے نامعلوم افراد نے ان کے گھر سے اغوا کیا تھا۔ اغوا کنددگان نے اپنے چہرے کپڑے سے لیپٹے ہوئے تھے جو تین موٹر سائیکلوں اور ایک سفید کرولا گاڑی میں سوار تھے۔

ان کے اغوا کا پتہ قریبی دوکان پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے چلا تھا۔ نامعلوم افراد نے قانون اور آئین کی بالادستی کیلئے آواز بلند کرنے والے اس متحرک وکیل کو اس سے قبل جون میں بھی اغوا کیا تھا اور اس وقت بھی انہیں نامعلوم افراد پتوکی کے قریب پھینک کر بھاگ گئے تھے۔

شفیق احمد نے اپنے پہلے اغوا کے بعد بتایا تھا کہ انکی برہنہ ویڈیو بھی بنائی گئی اور انہیں غیرانسانی تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا لیکن یہ ملک میرے بچوں کی واحد پناہ گا ہ ہے اس لئے غیر آئنی اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف آواز بلند کرتا رہوں گا چاہے مجھے مار دیا جائے۔

نامعلوم افراد نے منگل کے روز شفیق احمد ایڈ ووکیٹ کو اغوا تو کیا لیکن پہلے کی طرح تشدد کر کے انہیں زخمی حالت میں پھینک کر بھاگ گئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C