30/June/2021

قصور: پتوکی میں دس سالہ بچی سے ‘زیادتی’ کے الزام میں امام مسجد گرفتار

👁️ 87 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
قصور: پتوکی میں دس سالہ بچی سے ‘زیادتی’ کے الزام میں امام مسجد گرفتار

قصور: پتوکی میں دس سالہ بچی سے ‘زیادتی’ کے الزام میں امام مسجد گرفتار

لاہور (اے ڈی شہزاد) صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں معصوم بچی کو امام مسجد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، رائیونڈ کے علاقہ میں دس سالہ معصوم بچی کو امام مسجد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے پتوکی کے نواحی گاؤں شیر پور میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا امام مسجد کو گرفتار کر لیا۔

بچی کے والد بچی مسجد میں قرآن مجید پڑھے گئی امام مسجد محمد اشرف بہانے سے گھر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ والد کے مطابق آمنہ گاؤں میں واقع مسجد میں قرآن شریف پڑھنے جاتی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق تین روز قبل پتوکی کے گاؤں شیر پور کے رہائشی وکیل احمد نے ملزم محمد اشرف کانجو والد محمد افضل کے خلاف بچی سے زیادتی کی شکایت درج کرائی تھی۔

پولیس نے فوری طور پر ملزم محمد اشرف کے خلاف مقدمہ درج کر کے متاثرہ بچی کو ہسپتال داخل کروا دیا۔ پولیس افسر کے مطابق ملزم مولوی اشرف گاؤں شیر پور کی مسجد کا پیش امام ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C