قطر: افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات کا نیا دور دوحہ میں شروع
👁️ 50 بار دیکھا گیا
قطر: افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات کا نیا دور دوحہ میں شروع
دوحہ (ڈیلی اردو) افغان حکومت اورطالبان قیادت کے نمائندوں میں مذاکرات کا نیا دور دوحہ میں شروع ہوگیا۔
ترجمان افغان حکومت کے مطابق حکومتی نمائندوں اور طالبان قیادت کے نمائندوں میں مذاکرات کا نیا دور دوحہ میں شروع ہوگیا ہے، جس میں آج طالبان قیادت سے تعطل کے شکار امن مذاکرات کا عمل تیز کرنے پر بات ہوئی ہے۔
دوسری جانب طالبان کے قطر میں سیاسی دفترکے ترجمان ڈاکٹر نعیم نے بھی مذاکرات شروع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ اجلاس میں طالبان کے نائب امیر اور سیاسی دفتر کے سربراہ ملا برادر اخوند بھی موجود تھے۔
طالبان ترجمان کے مطابق مذاکرات میں عید کی مبارک باد کے تبادلے کے علاوہ فریقین نے ملک کی موجودہ صورتحال اور افغان مذاکرات کی رفتار پر تبادلہ خیال کیا اور عید کے بعد بھی مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
خیال رہےکہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ایسے وقت بحال ہورہے ہیں جب امریکا دوحہ معاہدے کے تحت افغانستان سے اپنی افواج نکال رہا ہے۔
افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کا مرحلہ جاری ہے اور چند روز قبل امریکا نے ہلمند فوجی اڈا افغان حکام کے حوالے کیا تھا جب کہ ، قندھار بیس کی افغان فوج کو منتقلی عید کے بعد متوقع ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8833 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2101 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C