قطر میں گرفتار بھارتی بحریہ کے 8 اہلکاروں کو سزائے موت دیئے جانے کا امکان
👁️ 99 بار دیکھا گیا
قطر میں گرفتار بھارتی بحریہ کے 8 اہلکاروں کو سزائے موت دیئے جانے کا امکان
دوحہ (ڈیلی اردو) قطر میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار انڈین نیوی کے 2 کمانڈر سمیت 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت ہوسکتی ہے۔
بھارتی اخبار کے مطابق انڈین نیوی کے اعلیٰ ملٹری ایوارڈ یافتہ کمانڈر پرنیندا تیواری سمیت 8 ریٹائرڈ افسران قطر میں الظاہرہ گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز میں ملازمت کر رہے تھے۔
بھارتی بحریہ کے ان آٹھوں سابق افسران کو گزشتہ برس اگست میں قطر کے اسٹیٹ سیکیورٹی بیورو نے حراست میں لیا تھا۔ گرفتار ہونے والے 8 نیوی اہلکاروں میں سے دو کمانڈرز تھے۔
مودی سرکار اپنے ان سابق افسران کی قطر میں گرفتاری سے لاعلم تھی۔ بے خبر بھارتی وزارت دفاع و خارجہ کو گرفتاری سے متعلق گرفتار شدگان میں سے ایک کی اہلیہ کی ٹوئٹ سے معلوم چلا۔
قطر کی خفیہ ایجنسی نے ان اہلکاروں کے ڈیجیٹل پیغامات کا سراغ لگایا تھا جس میں اہم قومی راز اسرائیل کو بتائے گئے تھے۔
قطر میں قید بھارتی بحریہ کے ان 8 سابق اہلکاروں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
قطر کے تفتیشی ادارے کی تحقیقات کے مطابق ان اہلکاروں نے اٹلی سے جدید آبدوزیں خریدنے سے متعلق قطر کے خفیہ پروگرام کی تفصیلات اسرائیل کو فراہم کی تھیں۔
اس الزام میں قطر کے انٹرنیشنل ملٹری آپریشنز کے سربراہ سمیت نجی دفاعی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر بھی گرفتار ہیں اور بھارتی نیوی کے آٹھوں افسران بھی اسی کمپنی میں ملازم تھے۔
قطر میں ملکی سلامتی، جاسوسی اور قومی راز کو افشا کرنے کے خلاف سخت قوانین رائج ہیں جن کی سزا موت ہے۔
بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے مقدمے کی سماعت 3 مئی کو ہوگی جس میں ممکنہ طور پر ملزمان کو پھانسی کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C