قطر: کابل سے اُڑنے والے امریکی طیارے کے پہیوں سے انسانی اعضاء برآمد، تحقیقات شروع
👁️ 139 بار دیکھا گیا
قطر: کابل سے اُڑنے والے امریکی طیارے کے پہیوں سے انسانی اعضاء برآمد، تحقیقات شروع
دوحہ (ڈیلی اردو) امریکی فضائیہ نے کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے شہریوں کے انخلاء کے موقع پر ہونے والی افرا تفری کے بعد انکشاف کیا ہے کہ فوجی طیارے کے بعض بیرونی حصوں سے انسانی اعضاء بھی ملے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ کا کہنا ہے کہ حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روانہ ہونے والے سی 17 کے لینڈنگ گیئر اور پہیے کے اطراف سے انسانی اعضاء ملے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
روئٹرز کے مطابق رواں ہفتے کے شروع میں سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصاویر میں کابل چھوڑنے کے لیے بے تاب افغان شہریوں کو سی-17 طیارے کی طرف بھاگتے اور اس کے ساتھ لپٹتے ہوئے دیکھا گیا۔
https://twitter.com/AsvakaNews/status/1427202927383379973?s=19
ایک ایسی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں تین افراد کابل سے اڑان بھرنے والے اس فوجی طیارے سے گرتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔
https://twitter.com/AsvakaNews/status/1427181300054515730?s=19
امریکی فضائیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ایک C-17 طیارہ پیر کے روز کابل ایئرپورٹ پر اترا اور اس کے اردگرد سینکڑوں افغان شہری تھے۔ اطراف میں تیزی سے بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورت حال کے باعث C-17 کے عملے نے جلد سے جلد ایئر فیلڈ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔‘
طالبان کے کابل میں داخلے کے بعد کئی شہری ائیرپورٹ پر کابل کو چھوڑنے کی غرض سے جمع ہوئے تھے اور اس موقع پر تین افراد امریکی فوجی طیارے C-17 سے لٹک گئے۔
امریکی فضائیہ نے فوجی طیارے سے لٹک کر افغانستان چھوڑنے کی کوشش میں افغان شہریوں کے گر کر ہلاک ہونے کی بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
امریکی فضائیہ کی ترجمان نے بتایا کہ تفتیش کار افغان شہریوں کے جہاز سے گرنے کی ویڈیو سمیت سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز اور پوسٹس کا جائزہ لیں گے جب کہ قطر میں لینڈنگ کے بعد جہاز کے وہیل سے نکلنے والی لاش کا معاملہ بھی دیکھیں گے۔
Evacuation flights resume at Kabul airport after the Taliban took over Afghanistan's government — in pictures https://t.co/HZoNaaM4mo pic.twitter.com/9uv4QsEeVx
— Al Jazeera English (@AJEnglish) August 17, 2021
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5133 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C