لاپتا افراد کیس: سندھ ہائیکورٹ کا محکمہ داخلہ، آئی جی اور ڈی جی رینجرز سے رپورٹ طلب
👁️ 150 بار دیکھا گیا
لاپتا افراد کیس: سندھ ہائیکورٹ کا محکمہ داخلہ، آئی جی اور ڈی جی رینجرز سے رپورٹ طلب
کراچی (ڈیلی اردو) سندھ ہائیکورٹ نے 60 سے زائد لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر سے 6 مارچ کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس کے کے آغا کے روبرو 60 سے زائد لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریماکس دیے کہ جے آئی ٹی اور صوبائی ٹاسک فورس لاپتا افراد کے معاملے پر مطلوبہ نتائج نہیں دے رہی، پولیس کی جانب سے روایتی رپورٹس پیش کرنے پر عدالت برہم ہوگئی۔
ہائیکورٹ کی طلبی پر سیکرٹری داخلہ سندھ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سیکرٹری داخلہ کی سرزنش کی اور ریمارکس میں کہا کہ جے آئی ٹی اور صوبائی ٹاسک فورس لاپتا افراد کے معاملے پر مطلوبہ نتائج نہیں دے رہی، جے آئی ٹی اور صوبائی ٹاسک فورس کے سامنے پیش ہونے والے اداروں کے سربراہان سے بھی پوچھ گچھ کی جائے۔
عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ لاپتا افراد کے ہر کیس میں ذاتی دلچسپی لے کر گمشدہ افراد کو بازیاب کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ کے پی کے حراستی مراکز میں لاپتا افراد کے بارے میں وفود بھیج کر چیک کیا جائے۔
عدالت نے محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر سے 6 مارچ کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے لاپتا شہریوں کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیدیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3172 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C