لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو وزیرِ اعظم جوابدہ ہونگے، اسلام آباد ہائیکورٹ
👁️ 100 بار دیکھا گیا
لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو وزیرِ اعظم جوابدہ ہونگے، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایک سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو وزیراعظم جوابدہ ہوں گے۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت کی جس کے دوران اٹارنی جنرل اشرف اوصاف عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف کیس میں اٹارنی جنرل کو مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔
’’لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو وزیرِ اعظم جوابدہ ہونگے‘‘
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل صاحب! 9 ستمبر کو لاپتہ افراد کا کیس بھی مقرر ہے، امید ہے کہ 9 ستمبر سے پہلے لاپتہ افراد بازیاب ہو جائیں گے، دوسری صورت میں وزیرِ اعظم جواب دہ ہوں گے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالت نہیں چاہتی کہ معاملہ وہاں تک پہنچے، یہ عدالت کیسز وفاقی کابینہ کو بھیجتی رہی لیکن وہ کچھ نہیں کرتے، وفاقی دارالحکومت میں لوگ محفوظ نہیں ہیں، یہ عدالت اختیارات کی تقسیم پر یقین رکھتی ہے، ایگزیکٹیو کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی۔
’’کیا سول چیف ایگزیکٹیو کہہ سکتا ہے کہ وہ بے بس ہے؟‘‘
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیے کہ کیا کوئی سول چیف ایگزیکٹیو کہہ سکتا ہے کہ وہ بے بس ہے؟ یہ عدالت انویسٹی گیشن نہیں کرے گی، نہ یہ اس عدالت کا کام ہے، انویسٹی گیشن ایگزیکٹیو کا کام ہے اور انہوں نے ہی کرنا ہے، آپ کہتے ہیں کہ آپ خود بھی متاثر رہے ہیں تو آپ کی حکومت کو تو زیادہ کام کرنا چاہیے، ایسے ٹی او آرز بنائیں کہ آئندہ کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ اسے اٹھایا گیا یا اس پر ٹارچر ہوا، آواز اٹھانے والوں پر مشتمل کمیشن بنائیں، یہ بیورو کریٹس کا کام نہیں رہا، آپ یقینی بنائیں کہ کوئی لاقانونیت کا گلہ لے کر عدالت نہ آئے، کوئی آ کر نہ کہے کہ اسے غیر قانونی طور پر اٹھایا گیا یا اس پر ٹارچر کیا گیا۔
’’بیماری یہ ہے کہ پاور کا غلط استعمال انجوائے کیا جائے‘‘
انہوں نے کہا کہ بیماری یہ ہے کہ پاور میں بیٹھا شخص پاور کے غلط استعمال کو انجوائے کرتا ہے، بیماری یہ ہے کہ اپوزیشن میں جو برا کہا جائے حکومت میں آ کر وہی کیا جائے، پی ٹی ایم کیس میں کہا تھا کہ اب بغاوت کا کیس نہ بنے، اٹارنی جنرل صاحب! وہ کیس بھی بن گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کو مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ آئندہ سماعت پر عدالت کو بتائیں کہ کمیشن بنا رہے ہیں یا کیا کر رہے ہیں؟ اس پر تحریری آرڈر بھی جاری کریں، تشدد اور غیر قانونی اقدامات ختم کرنے کے لیے کیا کرنا ہے آئندہ سماعت پر یہ بھی بتائیں۔
عدالتِ عالیہ نے کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 264 بار دیکھا گیا
یمن میں 2022 کی جنگ بندی کے بعد شدید ترین کشیدگی، الجوف میں جھڑپیں اور حوثی پیش قدمی
17/September/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
طائف میں حوثی ڈرون کے ملبے سے یمنی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت دو افراد زخمی
17/September/2026 👁️ 290 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کی جوہری حیثیت ناقابل واپسی ہے، کم یو جونگ
17/September/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26310 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15554 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11841 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9149 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7432 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5200 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C