لاہور سمیت پنجاب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 7 مبینہ دہشت گرد گرفتار
👁️ 32 بار دیکھا گیا
لاہور سمیت پنجاب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 7 مبینہ دہشت گرد گرفتار
لاہور (م ن) صوبہ پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکا کارروائی کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) سے ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد کیا گیا۔
گرفتار دہشت گردوں کی شناخت احمداللہ ، اسامہ ، نذیر ، حماد ، عبدالرحمان اور امان اللہ کے ناموں سے کی گئی ہے، جب کہ ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سات مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں 57 آئی بی اوز کیے گئے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 423 کومبنگ آپریشنز کیے گئے۔ کومبنگ آپریشنز کے دوران 21326 افراد کو چیک کیا گیا، 80 مشتبہ افراد کو گرفتار اور 55 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ اس دوران 43 بازیابیاں بھی عمل میں آئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5153 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C