28/February/2020

لاہور: شاہدرہ میں 10 سالہ احمدی بچہ انتہائی بے دردی سے قتل، لاش پڑوسن کے صنددق سے برآمد

👁️ 68 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لاہور: شاہدرہ میں 10 سالہ احمدی بچہ انتہائی بے دردی سے قتل، لاش پڑوسن کے صنددق سے برآمد

لاہور: شاہدرہ میں 10 سالہ احمدی بچہ انتہائی بے دردی سے قتل، لاش پڑوسن کے صنددق سے برآمد

لاہور (نمائندہ ڈیلی اردو) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گزشتہ روز سے لاپتا احمدی بچے کی لاش پڑوسن کے صندوق سے برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے لطیف چوک کیفے والی گلی کا رہائشی 10 سالہ تنزیل احمد والد عقیل احمد بٹ گزشتہ روز پڑوسن کے گھر گیا تھا جس کے بعد وہ لاپتا ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ تنزیل کے اغوا کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں درج کیاگیا جس کے بعد پولیس نے بچے کی تلاش کا کام شروع کیا تو شک کی بناء پر پڑوسن کے گھر کارروائی کی گئی جہاں صندوق سے بچے کی لاش برآمد ہوگئی۔

پولیس کے مطابق زینب نامی خاتون نے بچے کو قتل کرکے صندوق میں بند کیا، بچے کو منہ پر کپڑا ڈال کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ملزمہ سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C