لاہور: عدت سے متعلق عدالتی فیصلے پر ازسر نو غور کرنیکی ضرورت ہے، حافظ طاہر اشرفی
👁️ 70 بار دیکھا گیا
لاہور: عدت سے متعلق عدالتی فیصلے پر ازسر نو غور کرنیکی ضرورت ہے، حافظ طاہر اشرفی
لاہور: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے عدت سے متعلق عدالتی فیصلے پر ازسر نو غور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں ہر شہری کو بنیادی اور برابری کے حقوق حاصل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں توہین مذہب کیس کے حوالے سے غلط پراپیگنڈا کیا جاتا ہے، ایک سال میں توہین کا کوئی غلط کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا۔ آئین پاکستان میں ہر شہری کو بنیادی اور برابری کے حقوق دئیے گئے ہیں، اسی لیے پاکستان میں اقلیتیں پرامن طریقے سے آباد ہیں۔
خطے کی صورتحال بدلتی رہتی ہے قومی سلامتی پالیسی پرہرسال نظرثانی کی جائیگی،معید یوسف
علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ امن اورسلامتی کا پیغام نگر نگر، گلی گلی لے کر جائیں گے اور اقلیتوں سے متعلق جو بھی مسئلہ ہو گا اس کو مل بیٹھ کر حل کریں گے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم دنیا کو کیوں نظر نہیں آتے؟
عدالت کی جانب سے عدت سے متعلق دئیے گئے فیصلے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے عدت کے حوالے سے دیئے جانے والے فیصلے پر ازسرنو غور کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی پالیسی پر پوری قوت سے عمل درآمد کرایا جائے گا جس کا صرف ایک حصہ نیشنل ایکشن پلان پر مبنی ہے جبکہ پیغام پاکستان کو قانونی شکل دینے کیلئے جلد پارلیمنٹ میں آئینی اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی، جس کے بعد ہم ہر گلی اور نگر اس پیغام کو لے کر پہنچیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4552 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3267 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1895 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C