17/October/2022

لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈولفن پولیس کا اہلکار ہلاک

👁️ 44 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈولفن پولیس کا اہلکار ہلاک

لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈولفن پولیس کا اہلکار ہلاک

لاہور (اے ڈی شہزاد) صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈولفن پولیس اسکواڈ کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈولفن پولیس فورس کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1581879872146018305?t=M24x7nm00Bwvn0ANEdNxow&s=19

پولیس کے مطابق اہلکار کی شناخت قاسم کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈیوٹی ختم کرکے اپنے گاؤں ڈیرہ چال پہنچا، جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار گھات لگائے بیٹھے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قاسم پر سیدھی گولیاں برسائیں۔ بعد ازاں اطلاع ملنے پر اہل کار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ راستے ہی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے کر ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ملزمان کو تلاش کر کے ان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

سی سی پی او نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے ۔ ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C