لاہور کے ایس ایچ اوز کو پھانسی پر لٹکا دوں گا، جسٹس سرفراز ڈوگر
👁️ 109 بار دیکھا گیا
لاہور کے ایس ایچ اوز کو پھانسی پر لٹکا دوں گا، جسٹس سرفراز ڈوگر
لاہور (ڈیلی اردو) لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی حراست میں رکھے گئے تین افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
تین شہریوں کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت جسٹس سرفراز ڈوگر لاہور پولیس پر برس پڑے۔
جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ ایس ایچ او مناواں اور باٹاپور کو پھانسی پر لٹکا دوں گا، آپ اتنے طاقتور ہوگئے ہیں کہ ہائیکورٹ کا کوئی جج آپکے خلاف کیس نہیں سنتا، لاہور پولیس بدمعاش بن چکی ہے، ایک اشتہاری کو پکڑنے کے لیے پولیس نے پورے خاندان کا جینا حرام کر رکھا ہے۔
عدالت نے ایس پی سی آئی اے پر سخت اظہار برہمی کیا اور ریمارکس دیے کہ ایس پی سی آئی اے شمس درانی کوئی اچھے پولیس افسر نہیں ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال کوثر نے کہا کہ میں پولیس افسران کی غلطی کا اعتراف کرتا ہوں، جس پر جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ ڈی آئی جی صاحب اپنے افسروں کو عدالتوں میں پیش ہونا سکھائیں، ایک بات یاد رکھیں سی آئی اے ریگولر پولیس نہیں ہے۔
دوران سماعت، ایس پی سی آئی اے عدالت سے اپنی غلطی کی بار بار معافی مانگتے رہے۔
جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ اتنے بڑے بدمعاش پولیس افسر ہیں جس کا دل کرتا ہے شہریوں کو اٹھا لیتا ہے، ایس پی سی آئی اے کا بیان احمکانہ ہے سارے ڈوگر ایک جیسے نہیں ہیں، بدمعاشی کرنی ہے تو پھر ایسے پولیس افسر اس محکمے میں نہیں رہیں گے۔
عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشنز، ایس پی سی آئی اے، ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ، مناواں اور باٹا پور کے ایس ایچ اوز پیش ہوئے۔ درخواستگزار کی طرف سے فیصل باجوہ ایڈووکیٹ اور شہزاد سلیم وڑائچ پیش ہوئے۔
وکیل درخواستگزار کے مطابق میرے دو بیٹوں اسد اور علی رضا اور بھائی سلیم کو پولیس نے اٹھایا، مغوی تینوں افراد کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں تھا، پولیس نے مغویوں کو حراست میں لیتے وقت فیملی کے سامنے ننگا کرکے تشدد کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جموں : لشکر طیبہ کے مبینہ سہولت کار گرفتار، راجوری سے شوپیاں تک دہشتگردوں کی مدد کا الزام
18/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
کوہاٹ مسجد حملہ، اتحاد المجاہدین پاکستان کا خودکش کارروائی کی ذمہ داری کا دعویٰ
18/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
18/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کوہاٹ: پولیس لائنز میں حملہ ، 21 اہلکار و شہری ہلاک،81زخمی ، 6 دہشتگرد ہلاک
18/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری
18/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی
18/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26312 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15556 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11843 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9153 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7437 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5204 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C