26/July/2021

لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں تین سالہ مسیحی بچی سے زیادتی، مولوی سلیم گرفتار

👁️ 104 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں تین سالہ مسیحی بچی سے زیادتی، مولوی سلیم گرفتار

لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں تین سالہ مسیحی بچی سے زیادتی، مولوی سلیم گرفتار

لاہور (ڈیلی اردو) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آ گسٹین نے لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں کمسن بچی سے زیادتی کے واقعہ پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس کو ایف آ ئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا بعد ازاں ملزم مولوی سلیم نامی شحص کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر کے نوٹس میں لایا گیا کہ رائے ونڈ سندر روڈ کرسچن کالونی میں ایک اوباش مولوی نے کمسن تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی ہے اور پولیس کارروائی نہیں کررہی جس پر صوبائی وزیر نے فوری ایکشن لیا تو ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متاثرہ بچی کو حالت خراب ہونے کے باعث چلڈرن ہسپتال لاہور میں داخل کرادیا گیا۔ بچی کے والد چاند مسیح کے مطابق بچی عینا نجی کمپنی کے تعاون سے چلنے والے سکول میں پڑھنے گئی تھی، واپسی پر ملزم مولوی سلیم نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

صوبائی وزیر نے پولیس کو ہدایت دی کہ تمام قانونی کارروائی کے بعد ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے اور بچی کے والدین کو تحفظ اور متاثرہ بچی کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

علاوہ ازیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا ہے کہ سرکاری اسکول میں 3 سالہ بچی عینا سے زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، متاثرہ بچی کے لواحقین سے رابطہ کیا ہے، پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، بچی کو مکمل انصاف ملے گا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C