لبنان: حزب اللہ کے حملے میں امن فورس کا فرانسیسی فوجی ہلاک، 3 زخمی
👁️ 258 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں امن فورس کا فرانسیسی فوجی ہلاک، 3 زخمی
پیرس (ڈیلی اردو/اے ایف پی) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے آج ہفتہ 18 اپریل کو بتایا ہے کہ لبنان کے جنوبی حصے میں تعینات بین الاقوامی افواج کا ایک فرانسیسی فوجی مارا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شواہد سے پتا چلتا ہے کہ اس حملے کی ذمہ دار ایران کی حمایت یافتہ مسلح تنظیم حزب اللہ پر عائد ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ماکروں نے لکھا کہ مزید تین فوجی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔ انہوں نے لبنانی حکومت پر زور دیا کہ وہ مبینہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ فرانسیسی فوجی لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (UNIFIL) کا حصہ تھے۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں رونما ہوا ہے، جب لبنان اور اسرائیل سیز فائر کی ایک ڈیل پر متفق ہو چکے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ اس ڈیل کی وجہ سے اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین لڑائی تھم چکی ہے۔ اس دس روزہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد جنوبی لبنان میں عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
اس جنگ بندی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی اور لبنانی رہنماؤں کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے تاکہ ان دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی سیاسی رابطے ممکن ہو سکیں۔
ادھر اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان میں توپخانوں کے ذریعے 14 ہزار 900 حملے کیے گئے جبکہ فضائی بمباری میں 2500 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج کا مزید کہنا تھا کہ لبنان میں حملے کے دوران 165 کثیر المنزلہ عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
لبنانی صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ لبنان میں چھ ہفتوں سے جاری تنازعے میں 2100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C