31/March/2026

لبنان میں اسرائیلی فوج کے کیپٹن سمیت چار اہلکار ہلاک، دو زخمی

👁️ 254 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لبنان میں اسرائیلی فوج کے کیپٹن سمیت چار اہلکار ہلاک، دو زخمی

لبنان میں اسرائیلی فوج کے کیپٹن سمیت چار اہلکار ہلاک، دو زخمی

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی دفاعی افواج نے پیر کے روز جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بیان آئی ڈی ایف کی ٹیلیگرام چینل پر شائع کیا گیا۔

 

بیان کے مطابق جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران 22 سالہ کیپٹن نواّم مدمونی، 21 سالہ سٹاف سارجنٹ بن کوہن اور 22 سالہ سٹاف سارجنٹ میکسم اینٹس ہلاک ہوئے، جبکہ ایک فوجی کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی۔

 

اسرائیلی انتظامیہ کے مطابق دو زخمی فوجیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے ایک کی حالت شدید جبکہ دوسرے کے زخم ہلکے ہیں۔

 

اسرائیلی دفاعی افواج نے مزید کہا کہ اسی واقعے میں ایک اور فوجی اہلکار کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، تاہم تصدیق کا عمل جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C