لکی مروت اور باجوڑ میں شدت پسندوں کے پولیس پر حملے
👁️ 57 بار دیکھا گیا
لکی مروت اور باجوڑ میں شدت پسندوں کے پولیس پر حملے
خار + لکی مروت (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت اور باجوڑ میں شدت پسندوں کی حملوں کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔
لکی مروت حملہ
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے تھانہ ڈاڈیوالہ پر کالعدم تنظیم کے شدت پسندوں کا حملہ پولیس نے پسپا کردیا۔ پولیس کے مطابق شدت پسندوں نے تھانہ پر حملہ کیا تھا، جس کا علم پولیس کو تھرمل کیمروں سے ہوا۔ پولیس نے بھاری ہتھیاروں سے شدت پسندوں کا جواب دیا، جس کے نتیجے میں وہ فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ خوش قسمتی سے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت، محمد اسحاق نے کہا کہ پولیس نے شدت پسندوں کے حملے کو بھرپور طریقے سے پسپا کیا اور انہیں فرار ہونے پر مجبور کیا۔
باجوڑ میں پولیس پوسٹ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ
قبائلی ضلع باجوڑ کے علاقے عنایت کلے بازار میں شدت پسندوں نے پولیس پوسٹ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، تاہم خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ، وقاص رفیق نے کہا کہ حملے کے باوجود اہلکار محفوظ رہے اور فوراً سیکورٹی اقدامات کو مزید سخت کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کے عزم کا اظہار کیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ان حملوں کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرنے کا دعوی کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8834 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4570 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2458 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1904 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C