لکی مروت اور ٹانک میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز، 9 شدت پسند ہلاک
👁️ 258 بار دیکھا گیا
لکی مروت اور ٹانک میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز، 9 شدت پسند ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دو اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں نو شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا
پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں نو شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پرسکیورٹی فورسز نے ٹانک ڈسٹرکٹ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران، اپنے فوجیوں نے شدت پسندوں کی موجودگی کے مقام پر مؤثر حملہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سات شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
لکی مروت
بیان کے مطابق ایک اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن لکی مروت ضلع میں کیا گیا۔
جہاں فائرنگ کے تبادلے میں، دو مزید شدت پسندوں کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کیا۔
بیان کے مطابق یہ تمام ’یہ انڈین سرپرستی میں کام کرنے والے شدت پسند تھے اور ان سے بھی ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوئے جو سکیورٹی فورسزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد شدت پسند سرگرمیوں اور معصوم شہریوں کو ہدف بنا کر قتل کرنے میں سرگرم رہے۔‘
مزید ممکنہ شدت پسندوں کی موجودگی کے شبے میں سرچ آپریشن جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C