لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک
👁️ 24 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک
لکی مروت (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن اتوار کو تیسرے دن میں داخل ہوگیا۔ اتوار کی شام موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تازہ ترین جھڑپ میں ایک کمانڈر سمیت 9 مبینہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
سرکاری طور پر ہلاکتوں کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والے کمانڈر کا نام ٹیپو تھا۔
لکی مروت میں حالیہ سرچ آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا جا رہا ہے۔ 16 نومبر کو دہشت گردوں نے چھ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا جس کے بعد علاقے میں عوام نے امن مارچ کیا تھا۔
تین روز قبل شروع ہونے والے آپریشن میں محکمہ انسداد دہشت گردی، مقامی پولیس اور دیگر فورسز کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ آپریشن کا محور واندا پشن کا پہاڑی علاقہ ہے جہاں تین چار دیہات ہیں۔ یہ مقام گمبیلا پولیس اسٹیشن کی حدود میں پڑتا ہے۔
آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی دیکھی گئی ہیں لیکن دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں پر شیلنگ کی تصدیق نہیں ہوئی۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1596583969277214720?t=OZ67-xBvVa2kTYzgkU442A&s=19
بنوں کے ریجنل پولیس افسر سید اشفاق نور نے ایک بیان میں آپریشن جاری ہونے کی تصدیق کی ہے۔
آپریشن کے آغاز میں دریائے گمبیلا کے قریب ایک جھڑپ ہوئی جس میں جانی نقصان کی اطلاعات آئیں تاہم آئی ایس پی آر کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق جھڑپ جوڈیشل کمپلیکس اور حراستی مرکز کے عقب میں واقع جنگل میں ہوئی۔ حراستی مرکز میں پاکستان بھر سے گرفتار خطرناک دہشت گرد رکھے گئے ہیں۔
اس ابتدائی جھڑپ کے بعد دہشت گردوں نے لکی مروت کے صدر تھانے پر بھی حملہ کیا جو پولیس نے ناکام بنا دیا۔ ایک گھنٹے تک ہلکے اور بھاری ہتھیار استعمال کیے جاتے رہے۔
واضح رہے کہ یہ صدر پولیس اسٹین ایک چیک پوسٹ کو اپ گریڈ کرکے بنایا گیا ہے۔ حکومت نے لکی مروت درہ تنگ روڈ پر واقع چیک پوسٹ کو اپ گریڈ کرکے اسے صدر پولیس اسٹیشن کا نام دیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں مسلح عسکریت پسندوں کے دوبارہ سامنے آنے پر کئی علاقوں میں مظاہرے ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ، ٹھکانہ مکمل تباہ
13/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز پر نامعلوم چیز سے حملہ
13/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15534 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9124 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5147 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C