لکی مروت میں خودکش دھماکا، 10 افراد ہلاک، 44 زخمی
👁️ 239 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں خودکش دھماکا، 10 افراد ہلاک، 44 زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بارود سے بھرے آٹو رکشہ کے ذریعے کیے گئے خودکش دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او محمد سجاد خان کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ خودکش حملہ آور نے چیک پوسٹ پر تعینات دو ٹریفک پولیس اہلکاروں کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
مقامی پولیس کے مطابق یہ دھماکہ نورنگ کے مصروف ترین بازار میں واقع پھاٹک چوک پر ہوا۔ اس مقام پر صبح کے اوقات میں زیادہ رش کی وجہ سے ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کو کنٹرول کرتے ہیں۔
پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو نورنگ ہسپتال کے علاوہ بنوں میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال اور خلیفہ گل نواز ٹیچنگ ہسپتال منقتل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب میڈیکل اینڈ ٹیچنک انسٹیٹیوٹ (ایم ٹی آئی) بنوں کے ترجمان نعمان خان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اس دھماکے کے 29 زخمی بنوں لائے گئے ہیں، جن میں سے 15 زخمی ڈسٹرکٹ ہیدڈ کواٹرز ہسپتال بنوں اور پانچ زخمیوں کو خلیفہ گل نواز ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یہ دھماکا ایسے وقت ہوا ہے جب چند روز قبل بنوں میں بھی ایک خودکش حملے میں بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی تھی، جس کے بعد حملہ آوروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی تھی۔ اس حملے میں 15 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
ایم ایس ڈاکٹر اسحاق نے تصدیق کی کہ ہسپتال میں دو ٹریفک پولیس اہلکاروں عادل جان اور راحت اللہ سمیت 10 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں۔
اس دھماکے میں نوجوان کھلاڑی افنان بھی ہلاک ہو گیا، جو سات بہنوں کا اکلوتا بھائی بتایا جاتا ہے۔ اس کی ہلاکت کی خبر نے علاقے میں غم کی فضا پیدا کر دی ہے۔
دوسری جانب ایک اور نوجوان ریاض ولد کریم خان بھی دھماکے کا نشانہ بنا۔ اطلاعات کے مطابق ریاض اپنی شادی کی خریداری کے لیے بازار آیا تھا۔ وہ اپنے گھر کا واحد کفیل تھا اور محنت مزدوری کر کے خاندان کا سہارا بنا ہوا تھا۔
ریاض کے اہل خانہ کے مطابق اس کے والد پہلے ہی وفات پا چکے تھے جبکہ چند ماہ قبل اس کے چھوٹے بھائی محمد مصطفیٰ کو بھی دہشت گردوں نے ہلاک کر دیا تھا۔ ریاض پہلے ایف سی میں ملازم تھا، تاہم والدہ کی خواہش پر اس نے نوکری چھوڑ دی تھی کیونکہ وہ اپنے آخری بیٹے کو کھونا نہیں چاہتی تھیں۔
بعد ازاں ریاض نے ایک لوڈر رکشہ خرید کر نورنگ بازار میں اپنی محنت مزدوری شروع کر دی تھی، لیکن خونریز خودکش نے اس خاندان سے آخری مرد کا سہارا بھی چھین لیا۔ اہل خانہ کے مطابق اب گھر میں کوئی مرد باقی نہیں رہا۔
اس واقع پر ردعمل کے طور پر اسلام آباد نے پیر کے روز ملک میں تعینات افغانستان کے اعلیٰ سفارت کار کو طلب کرکے ایک بار پھر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا اور اپنے اپنے موقف کا اعادہ کیا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔
ڈیلی اردو کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان ناظم الامور کو طلب کیا گیا اور انہیں آگاہ کیا گیا کہ اس واقعے کی تفصیلی تحقیقات، جمع کیے گئے شواہد اور تکنیکی انٹیلی جنس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حملہ افغانستان میں مقیم دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کے تحت کیا۔
افغانستان کی طالبان حکومت بارہا پاکستان کے ان الزامات کی تردید کرتی رہی ہے کہ افغان سرزمین شدت پسندوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ ہے۔
حالیہ مہینوں میں دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات مہلک مسلح تصادم میں بدل چکے ہیں، جن میں افغانستان کے شہروں پر پاکستانی فضائی حملے بھی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 360 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 707 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 618 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C