لکی مروت میں دہشت گردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک، 19 زخمی
👁️ 231 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشت گردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک، 19 زخمی
لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر (ڈرون) کے ذریعے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار عمر خان سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے بعد پولیس اور مقامی امن لشکر نے فوری جوابی کارروائی کی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ اور مشترکہ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لکی مروت کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اسحاق خان کے مطابق زخمیوں میں 5 بچے، ایک خاتون اور 3 پولیس اہلکار شامل ہیں، جبکہ 2 زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث مزید علاج کے لیے بنوں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف مقابلہ تاحال جاری ہے۔ آپریشن میں لکی مروت اور بنوں پولیس حصہ لے رہی ہے، جبکہ سی ٹی ڈی بھی کارروائی میں شامل ہے۔
حکام کے مطابق دہشت گردوں نے حملے کے دوران پولیس کی بکتر بند گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا، تاہم بنوں سے مزید بکتر بند گاڑیاں موقع پر پہنچا دی گئی ہیں۔
ریجنل پولیس حکام کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز اور جزیرہ قشم کے قریب تین دھماکوں کی آوازیں، ایرانی حکام خاموش
16/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
جنگ ختم نہیں ہوئی، اسرائیل مزید سخت اقدامات کریگا، وزیرِاعظم نتن یاہو
16/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
ڈیرہ بگٹی میں تیل و گیس کمپنی کی سروے ٹیم پر حملہ، دو افراد ہلاک
16/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C