لکی مروت میں دہشتگردوں کے خلاف فضائی اور زمینی آپریشن شروع
👁️ 47 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے خلاف فضائی اور زمینی آپریشن شروع
لکی مروت (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ طور پر دہشت گردوں کے خلاف فضائی اور زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آپریشن میں کوبرا ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ضلع لکی مروت میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی بناء پر شروع کیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے ضلعی پولیس کے ہمراہ پولیس سٹیشن صدر، پولیس سٹیشن لکی مروت اور پولیس سٹیشن ڈڈیوالہ کی حدود میں واقع جنگل جسے مقامی زبان میں درگہ کہتے ہیں، دریائے کرم کے کنارے وانڈہ سعید خیل، احسان پور، کیچی قمر اور ملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وقفہ وقفہ سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں دور تک سنائی دے رہی ہیں اور ہیلی کاپٹر فضا میں پرواز کرتے رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ اسی علاقے میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں جن میں ایک پولیس وین راکٹ گولہ لگنے سے تباہ ہوگئی تھی۔ دریائے کرم کنارے واقع درگہ جنگل میں دہشت گردوں نے محفوظ پناہ گاہیں قائم کر رکھی ہیں جنہیں تباہ کرنے اور انہیں انجام تک پہنچانے کے لئے آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
آپریشن کیلئے ضلع بھر میں تمام موبائل نیٹ ورک بند کر دئیے گئے ہیں۔ آخری اطلاعات تک دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری تھا اور اس میں آرمی کے سپیشل دستے دن بھر کی کارروائی کے بعد سرچ آپریشن میں مصروف ہیں تاہم سرکاری سطح پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4648 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3487 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C