04/December/2024

لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

👁️ 46 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مرورت میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر لکی مروت میں آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی خارجی دہشت گرد کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی عفریت کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C